Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی چترال کے زیراہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

Posted on
شیئر کریں:

جماعت اسلامی چترال کے زیراہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) جماعت اسلامی چترال کے زیراہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشا اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی چترال لوئر اخونزادہ رحمت اللہ کر رہے تھے۔ جبکہ ایم این اے عبد الاکبرچترالی اور سابق ضلعی ناظم مغفرت شاہ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مظاہرے کے آخر میں درج ذیل قرارداد پیش کی گئی۔
یہ کہ عوام دشمن حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے عالمی ساہوکاروں سے قرضوں پر قرضے لیے جاتے ہیں۔ اور عالمی مالیاتی ادارے قرضہ دینے سے پہلے حکمرانوں کو عوام دشمن پالیسیاں اپنانے پر مجور کرلیتے ہیں ۔ بار بار ان ناروا مطالبات کو ماننے کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے اور وہ دو وقت کی روٹی کو ترستے رہنے پر مجبور ہو گیاہے، مگر حکمران ہیں کہ شاہ خرچیاں کم کرکے معیشت کو بہتر بنانے اور وزیروں مشیروں، معاونین، ممبران اسمبلی، فوجی و سول افسران، جملہ چمچوں، چیلوں اور گماشتوں کو دیے جانے والے بے تحاشا مراعات میں کمی لا کر اخرجات کو کنٹرول کرنے کے بجائے اشیائے خوردونوش، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافہ کے ذریعے عالمی مہاجنوں کو خوش کرکے ان سے قرضے لے رہے ہیں۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر معیشت میں بہتری لانا مقصود ہے تو بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بجائے عیاشی کے سامان کی درآمد پر پابندی عائد کردی جائے،سرکاری اخراجات میں خاطر خواہ کمی لائی جائے ، قناعت اختیار کرلی جائے اور خودانحصاری کی روش اختیار کرلی جائے ،تاکہ سارا بوجھ غریب عوام پر نہ پڑے اور وہ بدحالی سے نکل کر دو وقت کی روٹی حاصل کرنے کے قابل ہو جائے۔ بصورت دیگر غریب تنگ آکر میدان نکل آئیں گے، اُس وقت حالات کو کنٹرول کرنا حکمرانوں، ان کے چیلے، افسر شاہی اور مراعات یافتہ طبقہ کے کی استطاعت سے باہر ہو جائے گا۔ عوام تنگ آکر ان حکمرانوں اور تمام مراعات یافتہ طبقہ کو نوچ ڈالنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
chitraltimes ji jalsa for petrolium high prices1

شیئر کریں: