Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انسداد دہشت گردی عدالت نے دروش میں رہائش پذیر افغان باشندے کودھماکہ خیز مواد رکھنے کی پاداش میں  14سال قید بامشقت کی سزا سنادی

Posted on
شیئر کریں:

انسداد دہشت گردی عدالت نے دروش میں رہائش پذیر افغان باشندے کودھماکہ خیز مواد رکھنے کی پاداش میں  14سال قید بامشقت کی سزا سنادی

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی کورٹ سوات IIمیں افغان باشندے کو بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کی پاداش میں 14سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے جسے گزشتہ سال 24جون کو چترال کے علاقہ دروش سے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ استعاثہ کے مطابق ملزم آفتاب ولد محمد عظیم(افغان باشندہ) ساکن دلہ زاک روڈ پشاور کے دروش بازار میں واقع دکان سے 21850میٹر سیفٹی فیوز اور 1911عدد ڈائنامائٹ برامد کئے گئے تھے جنہیں وہ دہشت گردی کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے اور اپنا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتارہے تھے۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ سوات میں اے ٹی اے اور دوسرے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
61652