Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون و کالاش ویلیز  کے ناظمین اور عمائدین پر مشتمل وفدکا کالاش ویلی روڈ حوالے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

شیئر کریں:

ایون و کالاش ویلیز  کے ناظمین ، سیاسی رہنماوں اور عمائدین پر مشتمل وفدکا کالاش ویلی روڈ حوالے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

چترال ( محکم الدین ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوارالحق نے کہا  کہ ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے ۔ دوباژ چیک پوسٹ سے آگےتین مقامات پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ اس کام میں مزید تیزی لائی جائے ۔ ہم ایون اور کالاش ویلیز کے لوگوں کو یہ یقین دلانا چاہتےہیں۔ کہ اس منصوے میں اب کوئی رکاوٹ درپیشن نہیں ہوگی ۔ اور کام جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں ایون و کالاش ویلیز ویلج کونسلوں کے ناظمین ، سیاسی رہنماوں اور عمائدین پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں کالاش ویلیز روڈ کی اہمیت سے آگاہ ہوں ۔ اس لئے میں نے متعلہ ٹھیکہ داروں کو بلا کر کام پر لگا دیا ہے ۔ اور اس حوالے سے میں نے معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ ،چیرمین این ایچ اے اور ممبر نارتھ سےبھی بات کی ہے اور مسلسل رابطے میں ہوں ۔

انہوں نے کہا  ہماری کوشش ہے  کہ پہلے کراسنگ ایریاز تیار کریں۔ تاکہ آمدورفت جاری رہے ۔ ہارڈ ایریاز پر کام بعد میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاسی لوگ سڑک کی زد میں آنے والے مکانات بچانا حاہتے ہیں ۔ اس سے سڑک متاثرہوگی ۔ قبل ازین وفد کے ممبران نےایون ٹو کالاش ویلیز روڈ پر کام شروع کرنے پر صوبائی حکومت ، معا ون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ اور ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ جو کام شروع کیا گیا ہے ۔اس میں تیزی لائی جائے ۔ اور مزید مشینری پہنچائی جائیں ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ سابق وزیر اعظم شاھد خقان عباسی کے دور حکومت میں ایون کے اندر اس سڑک کی تعمیر کیلئے جو سروے کیا گیا تھا ۔ اسی سروے کےمطابق سڑک کی تعمیر کی جائے ۔

وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ صوبائی حکومت کی طرف لینڈ کمپنسیشن کی آدائیگی کیلئے جو20 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ فنڈ بلاتاخیر ایون روڈ کے لئے سروے شدہ مالکان آراضی کو ادا کئے جائیں ۔تاکہ مالکان میں اس روڈ کی زمین کے معاوضے کی آدائیگی کے حوالے سے خدشات اور بے یقینی دور ہوسکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا ۔ کہ انشااللہ جتنا بھی ہو سکے ۔ ہم عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ وفد میں ناظم وی سی ایون ون وجیہ الدین ، سابق ممبر جندوہ خان ، رہنما مسلم لیگ ن حاجی محمدخان ، امیر جے یو آئی ایون ، عنایت اللہ اسیر ، سابق ناظم عبدالمجید قریشی صدر پی پی پی خواتین ونگ شبنم ناصر، لیڈی کونسلر ، سراوت خان رمبور ، کونسلر استاد محمد آمین ، کونسلر ابوزر غفاری ، کسان کونسلرقاری اسرار احمد، صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سیدالدین المعروف ڈپٹی و دیگر شریک تھے ۔ تحصیل چیرمین دروش شہزادہ خلد پرویز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

chitraltimes dc anwarul haq chitral lower ayun delegation4


شیئر کریں: