Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال انتظامیہ کا ذبح شدہ چکن فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی، سینکڑوں بدبودار چکن تلف 

شیئر کریں:

اپر چترال انتظامیہ کا ذبح شدہ چکن فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی، سینکڑوں کی تعداد میں بدبودار چکن تلف

مستوج (نمایندہ چترال ٹایمز ) عوامی شکایات اور منظور احمد افریدی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر اپر چترال انتظامیہ کا ذبح شدہ چکن فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی ۔ اورسینکڑوں کی تعداد میں بدبودار اور گڑےسڑے چکن تلف کردیے گئے۔

بدھ کے روزمحمد علی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ایس،ایچ،او تھانہ مستوج کے ہمراہ ذبح شدہ چکن فروخت کرنے والے افراد کے خلاف زبردست کاروائی عمل میں لاکر یارخون ویلی جانے والی گاڑی سے سینکڑوں کی تعداد میں بوسیدہ اور بدبودار چکن تحویل سرکار کرکے تلف کردیے اور ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مذید برآں قانونی کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔ قیمتی انسانوں جانوں کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کے خلاف آئندہ بھی بھرپور کاروائی ہوگی۔

chitraltimes aac mastuj rade on chiken dealer

chitraltimes aac mastuj rade on chiken dealer1

chitraltimes aac mastuj rade on chiken dealer2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61611