Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹر جنرل پی۔سی۔ایس۔آئی۔آر کا چترال اپر کا دورہ، بی۔ایل۔ایس۔او۔آفس میں بریفنگ

Posted on
شیئر کریں:

ڈائریکٹر جنرل پی۔سی۔ایس۔آئی۔آر کا چترال اپر کا دورہ، بی۔ایل۔ایس۔او۔آفس میں بریفنگ

اپر چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز) پی۔سی۔ایس۔آئی۔آر (PCSIR) پشاور ریجن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عدنان اکرم اور دوسرے سنئر عہدیدراں ڈاکٹر جاوید بنگش ،انجینئر احمد علی نے بیار لوکل سپورٹ ارگنائزیشن (BLSO)بونی آفس کا دورہ کیا۔منیجر BLSO نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ویلج کونسل بونی ٹو کے چیرمین انور ولی علاقے کے مسائل اور قدرتی وسائل کے بارے میں مہمانوں کو تفصیل سے بتایا۔

ضلع اپر چترال میں مختلف قدرتی وسائل کو جدید دور کے ضروریات کو مد نظررکھ کر ترقی دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔انھیں بتایا گیا کہ آگاہی،اسکیل اور بڑی مارکیٹوں تک رسائی نہ ھونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر قدرتی وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ قدرتی وسائل کو جدید طریقے سے ترقی دیکر نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں بلکہ علاقے کے عوام کی حالت زندگی میں نمایاں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ مہمانوں سے درخواست کی گئی کہ ضلع اپر چترال جو کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور نوازیئدہ ضلع ہے PCSIR کی جانب سے لیبارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے اور لوگوں کو تیکنیکی سہولیات فراہم کیا جائے۔ مذید بتایا گیا کہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے گذشتہ کئی سالوں سے میوہ جات کا نقصان ہو رہا ہے اس کی تدارک کے لئے اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔۔ڈائریکٹر جنرل نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے اور قدرتی وسائل کی بہتر استعمال کرکے علاقے کے عوام کی حالات کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا تعاؤں جاری رکھیں گے۔


شیئر کریں: