Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے پی ٹی آیی کارکنان وزیراعلیِ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے اسلام آباد کیلے روانہ 

Posted on
شیئر کریں:

چترال سے پی ٹی آیی کارکنان کی ایک بڑی تعداد وزیراعلیِ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے اسلام آباد کیلے روانہ

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لئے بعدازنماز عصر چترال سے اسلام آباد روانہ یوگئے۔ پارٹی کے سینئر رہنما عبداللطیف، الحاج رحمت عازی نو منتخب تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم، تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میر جمشید الدین بھی قافلے میں موجود ہیں جو کہ پولو گراؤنڈ سے روانہ ہوئی۔
معاون خصوصی وزیر زادہ نے روانگی سے قبل مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کے حصول کا وقت آگیا ہے اور قوم کو میں ابھی سے خوشخبری سنارہاہوں کی امریکہ اور اس کے پاکستانی غلاموں سے خلاصی اب چند دنوں کی بات رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان خوش قسمت افراد میں شامل ہیں جو عمران خان کے زیر قیادت جنگ آزادی میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 1947ء میں ہمارے بزرگوں نے برطانیہ کو برصغیر سے نکال باہر کیا تھا اور آج ہم قابض امریکیوں اور ان کے شاگردوں سے ملک کو پاک کرنے جارہے ہیں.
https://fb.watch/dcMVM5yR5m/
pti workers leaving for isb from chitral lower pti workers leaving for isb from chitral2upper pti workers leaving for isb from chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
61560