Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال سے پی ٹی آئی کارکنان کی ایک بڑی تعداد لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ عبد الطیف  

Posted on
شیئر کریں:

چترال سے پی ٹی آئی کارکنان کی ایک بڑی تعداد لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ عبد الطیف

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) چترال کے طول وعرض سے پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں حصہ لینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جوکہ منگل کے روز چترال سے روانہ ہوکر 25مئی کو وفاقی دارالحکومت پہنچ جائیں گے۔ پیر کے روز پی ٹی آئی کے بانی صدر اور سینئر رہنما عبداللطیف نے میڈیا کو بتایاکہ چترال میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد عمران خان کی کال پرلبیک کہتے ہوئے اسلام آباد جانے کے لئے بے تاب ہیں تاکہ ملک کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کیاجاسکے جس کے لئے ہمارے آباواجداد نے بھاری قربانیاں دی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی دور افتادگی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے خان صاحب کے جان نثار 24مئی کو یہاں سے اسلام آباد روانہ ہوں گے تاکہ وہ بروقت پروگرام میں شریک ہوکر ڈی چوک دھرنا میں چترالی کارکنوں کی بھرپور اور بروقت شرکت کی روایت کو برقرار رکھ سکیں۔ عبداللطیف نے کہاکہ چترال ٹاؤن اور اس کے مضافات کے علاوہ اپر چترال کے بونی، مستوج، لاسپور، یارخون ویلی، تورکھو، موڑکھو، اویر، ریشن اور لویر چترال کے کوہ، کریم آباد، لوٹ کوہ، ایون، شیشی کوہ، دروش اور ارندو سے کارکنوں کی کثیر تعداد اسلام آباد جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔


شیئر کریں: