Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں ثقافتی اور روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام ثقافتی اور روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام ثقافتی اور روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری ہے آج فٹبال، کرکٹ اور والی بال کے گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے تھے۔ شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے امیرزمان خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال کے ہمراہ سارے ایونٹس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس فیسٹیول کو منعقد کرانے سےکھلاڑیوں کو اپنے بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بھر پور موقعہ ملا ہے۔ طویل عرصہ بعد تماشائیوں کو تفریحی مشاغل دیکھنے کو ملی۔گزشتہ دو سالوں سے کرونا وبا کی وجہ لوگ گھروں میں محسور اور تفریحی مشاغل سے دور ہوئے تھے ۔
کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے ان کے لئے تفریح مہیا کرنے پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی استدعا کی ہے۔

chitraltimes sports festival upper chitral 2 chitraltimes sports festival upper chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61483