Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح، ، فیسٹیول میں پولو،فٹ بال کرکٹ،ولی بال ،رسہ کشی،ویل چیر ریس ،ثقافتی پروگرام ، مشاعرہ ،اور پیراگلایئڈنگ شامل

شیئر کریں:

اپر چترال میں پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح، ، فیسٹیول میں پولو،فٹ بال کرکٹ،ولی بال ،رسہ کشی،ویل چیر ریس ،ثقافتی پروگرام ، مشاعرہ ،اور پیراگلایئڈنگ شامل

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیرِ اہتمام اپر چترال میں پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول شروع ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی پولو کا جبکه ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین فٹ بال میچ کا افتیتاح کیا۔

پانچ روزہ کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول میں پولو،فٹ بال کرکٹ،ولی بال ،رسہ کشی،ویل چیر ریس ،ثقافتی پروگرام ، مشاعرہ ،اور پیراگلایئڈنگ شامل ہیں ۔
فٹ بال کا افتتاح گہلی فٹ بال اسٹیڈیم بونی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر محمد عرفان الدین نے کی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر میرزمان بھی موقع پر موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں اور شائقین کے علاوه ڈی ایف اے اپر کے زمہ داران پرویزلال،بابر علی،مس استاد عبدالجبار،حبیب الله وغیرہ بھی موجود تھے ۔ڈی ایف اے کی نمائندگی کرتے ہوئے پرویزلال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور گہلی فٹ بال گراونڈ میں بہتری لانے کی درخواست کی ۔

کرکٹ کا افتتاح پچھیلی کرکٹ گراونڈ کوشٹ میں ہوا۔ جبکہ پولو کا دلچسپ میچ پولو گراونڈ بونی میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی بال پھینک کر پولو میچ کا آغاز کیا ۔جہان ڈپٹی کمشنر کے علاوه ڈی پی او اپر چترال ذولفقار تنولی،انتظامیہ کے جملہ افسران،تحصیل تورکھو کے منتخب چیرمین میر جمشید،تحصیل مستوج کے چیرمین سردار حکیم ،وی سی ناظمین،لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں اور کثیر تعداد میں شائقین بھی میچ سے محظوظ ہونے کے لیے موجود تھے ۔اس پانچ روزہ فیسٹیول کو منعقد کرانے کا مقصد اپر چترال میں کھیلوں اور سیاحت کو فروع دینا ہے ۔پولو کا دلچسپ میچ اپر چترال لیویز اور اپر چترال پولیس کے درمیان ہوا جو پولیس ٹیم جیت گئی ۔دوسرا میچ ٹی ایم اے اپر اور انتظامیہ پولو ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میر زمان ، ٹی ایم اے مستوج،ٹی ایم اے موڑکھو تورکھو ایونٹ کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں ۔ایونٹ کے شروع میں مژگول ہائی سکول کے طلبا ملی نعمہ پیش کیے چیپس کے چیرمین رحمت علی جعفر دوست کی سربراہی میں قاسیماندہ کے رضاکار ماحول کو الودگی سے پاک رکھنے کے سلسلے علامتی واک کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی اور ڈی پی او اپر ذوالفقار تنولی نے بھی علامتی واک میں شرکت کی ۔پولو میچ کے وقفے میں خصوصی افراد میں دوڑ کے مقابلے بھی ہوئے۔یہ فیسٹیول 25مئی تک جاری رہیگا۔

chitraltimes sports festival upper chitral kicked off1

chitraltimes sports festival upper chitral kicked off2 chitraltimes sports festival upper chitral kicked off ismali volunteers chitraltimes sports festival upper chitral kicked off irfan

chitraltimes sports festival upper chitral kicked off junali chitraltimes sports festival upper chitral kicked off polo


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
61459