Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 محکمہ تعلیم میں اب کے بعد جو آسامیاں خالی ہو اس پر پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے عارضی بھرتی کی جائے گی۔وزیر تعلیم 

Posted on
شیئر کریں:

 محکمہ تعلیم میں اب کے بعد جو آسامیاں بوجہ ریٹائرمنٹ، چھٹی یا دوسرے وجوہات سے خالی ہو اس پر پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے عارضی بھرتی کی جائے گی۔وزیر تعلیم

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اب کے بعد جو آسامیاں بوجہ ریٹائرمنٹ ، چھٹی یا دوسرے وجوہات سے خالی ہو اس پر پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے عارضی بھرتی کی جائے گی تاکہ طلباء کو ہر کلاس میں استاد میسر ہو انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے لیے تمام تر انتظامات تیار ہیں۔ اور اس بجٹ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی کہ جو بھی نئے اساتذہ بھرتی ہو رہے ہیں ان کی پوسٹنگ تب ہوگی جب انکی EMIS میں انٹری مکمل ہو جائے گی بغیر EMIS انٹری کے کسی بھی ملازم کی پوسٹنگ نہ کی جائے

شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ اب کے بعد جتنے بھی نئے سکول پرائمری لیول کے لیے بنائے جائیں گے اس میں لازما 6 کمرے ہونگے جبکہ ریگولر بنیادوں پر بھی ہر اسکول کو کم از کم 4 اساتذہ دئیے جائیں گے

انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے بھی سکول لیڈر کی بھرتی کے لیے انتظامات مکمل ہیں اور جلد از جلد اشتہار شائع کیا جائے گا۔ تاکہ کوالٹی ایجوکیشن میں مزید بہتری لائی جا سکے

یہ ہدایات انہوں نے محکمہ تعلیم کے بجٹ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن معتصم باللہ شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری عبدلاکرم, ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے شرکت کی

وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی کا کام 80 فیصد سے ذیادہ مکمل ہے اور محکمہ تعلیم کے عملے کی EMIS انٹری کا عمل بھی تقریباً مکمل ہے ضم اور بندوبستی اضلاع کے بجٹ کا استعمال تسلی بخش ہے اور آئندہ سال کے بجٹ کے لیے بھی عوامی فلاح کے بہترین منصوبے رکھے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے آئندہ بجٹ میں 142 سائنس لیبز 100 امتحانی ہالوں اور بند بستی اضلاع میں ALP سینٹرز کے قیام کی منصوبوں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور طلباءوطالبات کو سکالرشپس اور انعامات کے منصوبوں کو بجٹ میں پیش کرنے کیلیے تمام اقدامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی
وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے۔کہا کہ تعلیم اولین ترجیح ہے اور گزشتہ 9سالوں میں تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات صوبے کے تعلیمی معیار میں بہتری کی صورت میں طلباء کو مل رہے ہیں۔

chitraltimes minister education kp budget ijlas


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
61418