Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیٹلمنٹ اسٹاف کی ریگولرایزیشن پروزیراعلیٰ ودیگر حکام کا شکریہ۔۔صدر آل پٹواری اینڈ قانونگوئیاں ایسوسی ایشن چترال

شیئر کریں:

سیٹلمنٹ اسٹاف کی ریگولرایزیشن پروزیراعلیٰ ودیگر حکام کا شکریہ۔۔صدر آل پٹواری اینڈ قانونگوئیاں ایسوسی ایشن چترال

چترال (چترال ٹایمز رپورٹ ) آل پٹواری اینڈ قانونگوئیاں ایسوسی ایشن چترال کے صدر امین اللہ اور جنرل سیکرٹری شبیر الدین نے لویر اور اپر چترال میں سیٹلمنٹ اسٹاف کی ریگولرایزیشن کی صوبائی کابینہ میں منظوری کو ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیٹلمنٹ اسٹاف کو ریگولرایز کرکے پی ٹی آئی حکومت نے غریب پروری اور اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر مال گمراج محمد تارند، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایس ایم بی آر ، ڈی ایل آر،کمشنر ملاکنڈ، ڈی سی چترال لویر و اپر اور سیٹلمنٹ آفسرکا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ سمیت چترال میں پی ٹی آئی کی قیادت اسرار صبور اور دوسروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور انتھک محنت سے یہ دیرینہ اور پیچیدہ مسلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
61403