Chitral Times

Jul 1, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سٹیلمنٹ اسٹاف اپر چترال کی طرف سے معاون خصوصی وزیر زادہ کے اعزاز میں بونی میں مختصر اور پروقار تقریب

Posted on
شیئر کریں:

سٹیلمنٹ اسٹاف اپر چترال کی طرف سے معاون خصوصی وزیر زادہ کے اعزاز میں بونی میں مختصر اور پروقار تقریب

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) سٹیلمنٹ اسٹاف اپر چترال نے معاون خصوصی وزیر زادہ کے اعزاز میں ایک مختصر مگر پروقار تقریب سٹیلمنٹ آفس بونی میں منعقد کی اس تقریب میں تحریک انصاف کے سنئیر رہنما وسابق صدر عبد اللطیف بھی موجود تھے۔پارٹی ورکرز،منتخب کونسلرز اور سٹیلمنٹ اسٹاف بھی تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ206 سٹیلمنٹ اسٹاف کےمستقلی کا مسلہ 2005سے التوا کا شکار تھا معاون خصوصی کے دن رات کی مسلسل محنت کے نتیجے حال ہی میں انہیں مستقل کرنے کی نوید سنائی گئی ہے۔

سٹیلمنٹ اسٹاف کی طرف سےظفراللہ نے معاون خصوصی وزیر زادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیرزدہ اور ان کی ٹیم کا طویل جدوجہد سے سٹیلمنٹ سٹاف کا مسلہ حل ہورہا ہے جو ان کی عظیم خدمت ہے کہ کئی سالوں سے نفسیاتی طورپر دباو کا شکار 206 ملازمین بلکہ 206 خاندان کو ذہنی سکون میسر آئی ہے اس لیےمعاون خصوصی کے ساتھ جس جس نے بھی اس میں حصہ ڈالا ہے۔ہم ان سب کے دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہیں۔تحصیلدار سٹیلمنٹ محمد نواز رفیع خطاب کرتے ہوئے وزیر زادہ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب اسٹاف کی طرف وزیر زادہ کے اعزاز میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پر وقار تقریب منعقد کی جائیگی ۔ آپ معاون خصوصی سے دوسرے مسائل حل کرنے کی بھی درخواست کی۔

معاون خصوصی وزیر زادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپ کو آپ کا حق دلا کر اپ پر کوئی احسان نہیں کیا۔ الله نے جو عزت اور موقع مجھے دی ہے اپنے چترال کی ترقی اور فلاح کے لیے اسے بروئے کار لانا میرے لیے اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی اپ کی مستقلی پر ہوئی ہے، منصوبہ جات ہوتے رہتے ہیں۔لیکن آپ نے عرصہ دراز سے ذہنی الجھن کا شکار تھے۔اپ نے کہا کہ اس وقت 95%کام مکمل ہوچکا ہے اور 5%کام انشاء الله بہت جلد حل ہونے والا ہے۔اپ اس سلسلے مسلسل جدوجہد کرنے یونین کے نمائیندوں اور انصار نغمانی کو بھی شاباش دی۔انہوں سٹیلمنٹ کی کارکردگی پر ان کی تعریف کی۔ آپ نے بعض ناقدین کے جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر لگائے گئے کرپشن کی الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ میرا دامن صاف ہے میں کرپشن کے لیے سیاست میں نہیں آیا ہوں میرا مشن خدمت ہے۔ یہ ناعقبت اندیشوں کے من گھڑت افواہیں ہیں۔میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں کسی سے بھی ایک روپے کی کمیشن نہیں لی ہوں۔اگر میں کرپشن کرتا یا کمیشن لیتا تو اس وقت 47لاکھ کا مقروض نہ ہوتا۔

chitraltimes wazir zada addressing settlement upper chitral shafi chitraltimes wazir zada addressing settlement upper chitral tehsildar

chitraltimes wazir zada addressing settlement upper chitral booni


شیئر کریں: