Chitral Times

May 30, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملیشیاء سے آئے 22موٹربائیکرز کی اپر چترال کے سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح

Posted on
شیئر کریں:

ملیشیاء سے آئے 22موٹربائیکرز کی اپر چترال کے سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح

کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح ٹریولز اور ایپو بائیکرز کلب ملیشیاء کے تعاون سے منعقدہ بائیکرز ریلی بونی پہنچ گئی جہاں سے شندور ٹاپ میں پڑاؤ ڈالے گی جس کے بعد گلگت بلتستان کا رخ کریگی

چترال(نمائندہ چترال ٹایمز)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح ٹریولز اور ایپو بائیکرز کلب ملیشیاء کے تعاون سے منعقدہ بائیکرز ریلی اپرچترال کے علاقے بونی پہنچ گئی جہاں سے شندور ٹاپ (شندورپاس) جائے گی اور پڑاؤ ڈالے گی جس کے بعد ریلی شندور سے گلگت بلتستان میں داخل ہوگی۔ 22 ملیشیئن بائیکرز پر مشتمل ریلی کاآغاز اسلام آباد سے ہواجس میں بائیکرز سوات سے ہوتے ہوئے چترال، کالاش، گرم چشمہ اور بونی سے شندور تک خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کو نہ صرف اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کررہے ہیں بلکہ ان مقامات کی سیروتفریح، یہاں کے مقامی کھانوں سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔بائیکرز ریلی ہندوکش، ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں تقریباً 19 سو 50 کلومیٹر کا سفر طے کریگی۔ بائیکرز کا بونی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ بائیکرز بونی میں پولو میچ بھی دیکھا۔ ملیشیئن بائیکرز کلب کے گروپ لیڈر اور سابقہ ملیشیئن موٹرسائیکل ریسر وسی بن عبدالحمید کا کہنا تھا کہ پاکستان اورخصوصاً خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات بہت خوبصورت ہیں اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سفر کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ مقامی لوگوں نے محبت دی اور خیال رکھا۔ انہوں نے دیگر غیر ملکی سیاحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان پرامن ملک ہے یہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے سیاح بغیر کسی خوف کے پاکستان سفر کرسکتے ہیں۔ یہاں سیاحتی سفر ہم اور سستے خرچے پر ممکن ہے۔ سیاح ٹریولز کے بانی یوسف اختر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اسی وجہ سے ملیشیئن بائیکرز کلب کے گروپ کو پاکستان لائے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر گروپ بھی پلان میں ہیں جو کہ عنقریب پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا کا رخ کرینگے۔ ملیشیاء سے آئے بائیکر ازلان بن محمد سید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا بائیک پر سفر انتہائی شاندارہے۔یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں جنہوں نے جگہ جگہ ہمارا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ میں اپنی آمد کے بعد یہاں خود کو بہت محفوظ محسوس کررہا ہوں۔ میرا دیگر لوگوں سے بھی مشورہ ہے کہ وہ پاکستان کا رخ کریں یہاں حسین قدرتی مناظر اور مقامات کیساتھ ساتھ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور محبت والے ہیں۔

chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 6 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 7 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 1 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 5 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 2 chitraltimes under kpcta malaycian bikers visits chitral upper 3 Chitral kalash festival chelum jusht concludes Malaycian bikers attended the event saifur rehman aziz chitral 9

Chitral kalash festival chelum jusht concludes Malaycian bikers attended the event saifur rehman aziz chitral 1


شیئر کریں: