Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکمے گرمی کی لہر کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ چیف سیکرٹری

Posted on
شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکمے گرمی کی لہر کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش
شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاط برتنا چاہیے۔ چیف سیکرٹری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں جاری گرمی کی لہر کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری نے گرمی کی لہر کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں انتظامی سیکرٹری داخلہ، زراعت و لائیوسٹاک، بلدیات، ریلیف اور آبادکاری، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے، چیف انجینئر ساوتھ محکمہ آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے ھدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام گرمی کی شدت کم ہونے تک ہائی الرٹ پررہیں اور گرمی سے بچنے کیلئے آگاہی پھیلانے کے لئے بھی مہم اور اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ادارے کے ہیلپ لائن 1700 پر دیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی اضلاع جہاں گرمی کی شدت کی وجہ سے گلیشیر کے پگھلنے سے سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے 17 ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ گرمی کی لہر کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنا چاہیے۔ ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے شہری زیادہ سے زیادہ پانی پئیے، باہر نکلنے کی صورت میں گیلے کپڑے سے سر کو ڈھانپ کرکے رکھیں۔ عوام غیر ضروری اپنے گھروں سے نہ نکلیں اور بزرگ شہریوں اور بچوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہا گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہی پھیلانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر رہیں اور گرمی کی لہر سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے۔


شیئر کریں: