Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دو معروف قانون دان پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب,وکلا برادری کا شکریہ

شیئر کریں:

چترال کے دو معروف قانون دان پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب
رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ جنرل سیکریٹری سوات اور سیف اللہ منگول ایگزیکٹیو ممبر پشاور ہائی کورٹ منتخب

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز)پشاور ہائی کورٹ کے سوات دارالقضاء بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں چترال سے تعلق رکھنے والے معروف وکیل رحیم اللہ چترالی بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پہلے چترالی ہیں۔ان کا تعلق اپر چترال تورکھو کے کھوت گاوں سے ہے۔ انہوں نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے پر ملاکنڈ ڈویژن کے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کی توقع پر پورا اترنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔ انھوں سوات، دیر ، چترال اورتمام اضلاع کے وکلا کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ہے۔
اسی طرح چترال ہی سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل سیف اللہ منگول نے ایگزیکٹیو ممبر پشاور ہائی کورٹ کا مقابلہ 598 ووٹ کی بھاری اکثریت سے جیت لیاہے سیف اللہ کا تعلق اپرچترال کے ہیڈ کوارٹربونی سے ہے۔وہ تجار یونین بونی اپر چترال کے صدر شفیع اللہ کے فرزند ارجمند ہیں۔ سیف اللہ منگول نے چترال ٹایمز سے گفتگو کرتے ہویے تمام وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جنھوں پر اُن پر اعتماد کا اظہار کرہویے انھیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے میں کردار ادا کیے۔

 


شیئر کریں: