Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

غلط خبریں چلانے پر وزیر صحت کا میڈیا ہاؤس کو ایک ارب اور ڈاکٹر کوپانچ سو ملین ہرجانہ کا نوٹس

Posted on
شیئر کریں:

غلط خبریں چلانے پر وزیر صحت و خزانہ کا میڈیا ہاؤس کو ایک ارب اور ڈاکٹر کوپانچ سو ملین ہرجانہ کا نوٹس

وزیر صحت کا غلط خبر چلانے پر ایک نجی ٹی وی  کو ایک ارب، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سید آیاد علی شاہ کو پانچ سو ملین ہرجانے کا نوٹس غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ، جھوٹی خبریں چلانے پر وزیر خزانہ کا محکمہ اطلاعات سے رابطہ

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے غلط خبر چلانے پر ایک نجی ٹی وی  کو ایک ارب، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سید آیاد علی شاہ کو پانچ سو ملین ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جبکہ لیگل نوٹس میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے جھوٹی خبریں چلانے پر محکمہ اطلاعات سے رابطہ کرکے میڈیا نیٹ ورک کیخلاف اس بابت قانونی اور محکمانہ کاروائی کا بھی کہا ہے۔لیگل نوٹس کے مطابق نیو ٹی وی لاہور کے بیورو چیف نے یکم مئی کو انٹرنل سپورٹ یونٹ (آئی ایس یو) سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔خبر میں کہا گیا کہ آئی ایس یو کو وزیر صحت و خزانہ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ خبر کا متن یہ بھی تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بڑی تنخواہوں کے عواض ذاتی تشہیر کا کام لیا جاتا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر وزیر صحت کیخلاف جھوٹ پر مبنی بیان دینے پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر سید آیاد علی شاہ کو بھی ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ہرجانے کے نوٹس میں غیرمشروط معافی مانگنے اور پانچ سو ملین ہرجانے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق ڈاکٹر آیاز نے نجی ٹی وی کے صحافی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پوسٹس اور وزیر صحت پر تنقید کرنے کی پاداش میں چئیر مین ہسپتال نے برطرف کردیا ہے جبکہ حقیقت میں اُسے برطرف نہیں بلکہ محکمہ صحت واپس رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔ ڈاکٹر نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کو چھُپانے کیلئے سیاسی بیان بازی کا سہارا لیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61150