Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پبلک سروس کمیشن نےاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اورسب انسپکٹرٹورازم کے فریکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

 

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نےاسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل اور سب انسپکٹرٹورازم کے فریکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں مرد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (بی پی ایس۔16) اور نظامت سیاحت میں سب انسپکٹر ٹورازم (بی پی ایس۔14) کی آسامیوں کے لئے 16 مئی تا 14 جون 2022 تک کے لئے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانی مراکز اور رول نمبر سلپس کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ کسی امید وار کو انفرادی طور پر رول نمبر سلپس نہیں بھیجی جائیگی۔ اگر کونی امیدوار کو ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے معلومات موصول نہ ہوں تو دفتری اوقات کار کے دوران ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے کمیشن کے ٹیلی فون نمبرز 091-9214131, 9212897, 9213750, 9213563 (ایکٹینشن نمبر 203/105) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

 

 

خیبر پختونخوا حکومت کا ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کسی محکمہ کے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا کسی قسم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اس حکومت نے اپنے دور حکومت میں کثیر تعداد میں مختلف محکموں کے ملازمین کو مستقل کیا گیا ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ملازمین کو 3 مراحل میں ریگولرائز کیا جائیگا۔ صوبائی حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کو پانچ درجاتی پالیسی کے تحت ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے دور حکومت میں کسی ملازم کو سرکاری ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔ سیکرٹری لیبرروح اللہ، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ آئین اللہ اور ایڈیشنل سیکرٹری لاء اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی بنائی کمیٹی کے سفارشات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے یہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 مراحل میں ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل جاری رہیگا۔ انکا کہناتھا کہ صوبائی حکومت 5 درجاتی پالیسی کے تحت ورکرز ویلفئیر بورڈ ملازمین کور یگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی حکومت کسی محکمہ کے ملازم کو ملازمت سے نکالنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایت پر مکمل عمل در آ مد کیا جا ئیگا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ میرے دور وزارت میں اپنے محکمہ کے کسی ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائیگا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بر ائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت ملازمین کی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور متعلقہ شرائط پر پورا اترنے والے ملازمین کو جلد از جلد ریگولرائز کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مستقلی کا عمل ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کی مشاورت سے کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسائل کا حل چاہتے ہیں اور سپریم کورٹ کے پانچ درجاتی پالیسی ہدایت کے مطابق تمام کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی فیصلے کی روشنی میں سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور تین مراحل میں ملازمین کو مستقل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کو یقینی بنا ئینگے۔ اس حوالے سے ملازمین کی مستقلی کے لئے صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کا نمائندہ اور ڈپٹی سیکرٹری لیبر پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کہ ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اپنی سفارشات اور تجاویز مرتب کریگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61136