Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این ٹی ایس کے زریعے بھرتی اساتذہ کو مستقل کرنے کا معاملہ پھر اسمبلی سیکریریٹ پہنچ گیا۔

Posted on
شیئر کریں:

این ٹی ایس کے زریعے بھرتی اساتذہ کو مستقل کرنے کا معاملہ پھر اسمبلی سیکریریٹ پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے توجہ دلاونوٹس جمع کرادیا

پشاور( چترال ٹایمز رپورٹ) جمعرات کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق سینٸر صوباٸی وزیر عنایت اللہ خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کراٸے گٸے توجہ دلاو نوٹس میں موقف اپنایا ھے کہ سال2018ء سے تسلسل کے ساتھ مختلف کیڈر میں این ٹی ایس کے زریعے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے اس معززایوان میں متفقہ قرارداد بھی منظور ہوئی ہے اور گزشتہ سال ماہ اپریل میں اس ایشو پر میری تحریک التواء پر ایوان میں بحث بھی ہوئی تھی لیکن تاحال این ٹی ایس کے زریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کو مستقل کرنے کا عمل یقینی نہیں بنایا گیاہے اور اس وقت بڑی تعداد میں اساتذہ کرام سراپا احتجاج ہیں۔چونکہ یہ ایک انتہائی اہم اور فوری عوامی نوعیت کا مسلہ ہے اور ایوان کی استحقاق کا مسلہ بھی ہے کیونکہ اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد میں کوتاہی اپنی جگہ ایوان کا استحقاق مجروع ہونے کے مترادف ہے۔لہذا حکومت اس انتہائی اہم مسلے کا فوری نوٹس لیں اور وزیر تعلیم اس حوالے سے اصل حقائق سے ایوان کو آگاہ بھی کریں اور فوری طور پر این ٹی ایس کے زریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کو مستقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ اساتذہ کرام کواپنی ملازمت سے متعلق درپیش عدم تحفظ کے احساس کا سدباب ممکن ہوسکے۔

ji tawajuh notice for nts teachers permanent


شیئر کریں: