Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت کی جانب سے درسی کتب کی چھپاٸی کے لٸے فنڈز کی عدم فراہمی پر توجہ دلاونوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

حکومت کی جانب سے درسی کتب کی چھپاٸی کے لٸے فنڈز کی عدم فراہمی پر توجہ دلاونوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) جماعت اسلامی کی خاتون رکن صوباٸی اسمبلی حمیرا خاتون نے صوباٸی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاونوٹس جمع کرادیا جس کے متن میں موقف اپنایا گیا ھے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کو مفت درسی کتب کی چھپائی کے لئے فنڈز کی عدم فراہمی سے نئے تعلیمی سال کے لئے درسی کتب کی چھپائی کا عمل روک جانے اور مستحق طلبہ وطالبات کو مفت درسی کتب کی فراہمی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کے خدشات سے طلبہ وطالبات اور والدین میں شدید تشویش اور اضطراب کی لہر پیدا ھوٸی ھے
توجہ دلاو نوٹس میں کہا گیا ھے کہ صوبہ بھر میں تعلیم کے فروع کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ ہرسال بڑی تعداد میں درسی کتب کی چھپائی کرکے صوبہ بھر میں مستحق طلبہ وطالبات کو مفت درسی کتب فراہم کرتی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نادار اور مستحق طلبہ وطالبات بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں لیکن گزشتہ ماہ محکمہ تعلیم نے ایک سرکلرکے زریعے چیرمین ٹیکسٹ بک بورڑ کو آگاہ کیا ہے کہ اگلے سال کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ اپنے فنڈز سے درسی کتب کی چھپائی کا اہتمام کرے گاجس سے یہ خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے درسی کتب کے لئے فنڈز کی عدم فراہمی سے ٹیکسٹ بک بورڈ مفت درسی کتب کی فراہمی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے لہذا اس معززایوان میں وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم اس انتہائی اہم ایشو پر اصل صورتحال سے ایوان کو آگاہ کریں اور حکومت درسی کتب کی بروقت چھپائی کو یقینی بناٸے تاکہ اس سلسلے میں طلبہ وطالبات اور والدین میں پائی جانی والی شدید تشویش کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

chitraltimes darsi kutub printing


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61087