Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان میں حج کے لیے بینکوں کے ذریعے دو روز میں 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان میں حج 2022 کے لیے بینکوں کے ذریعے دو روز میں 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )پاکستان میں حج 2022 کے لیے بینکوں کے ذریعے درخواستیں دینے کا عمل شروع ہونے کے بعد دو روز میں 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق درخواستوں کی وصولی کے ابتدائی دو روز میں 14247 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔حج 2022 کے لیے درخواست دینے والوں سے کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ، ہیلتھ سرٹیفیکیٹ، سعودی عرب کا منظور شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹ اور ٹوکن رقم جمع کرانا لازم ہے۔پاکستان سے رواں برس 81132 افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔وزارت حج کے جوائنٹ سیکرٹری کے مطابق تاحال سعودی عرب سے لازم حج اخراجات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے۔قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ رواں برس دنیا بھر سے 10 لاکھ حجاج فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج کی تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ سیزن 30 شوال کو مکمل ہو جائے گا۔مملکت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ حج کرنے کے خواہشمند حج ویزہ پر ہی یہ فریضہ ادا کر سکتے ہیں، جو افراد وزٹ، سیاحت یا کسی اور ویزہ پر سعودی عرب میں موجود ہوں وہ حج نہیں کر سکیں گے۔

 

وزارت توانائی کی میڈیا پرلوڈ شیڈنگ کے دعوؤں کی تردید

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت توانائی کے ترجما ن نے الیکٹرانک میڈیا پرلوڈ شیڈنگ کے دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔بدھ کو وزارت توانائی سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چینلز کی جانب سے 5600 میگاواٹ شارٹ فال کا دعویٰ درست نہیں ہے، 20000 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے جھوٹے دعووں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز تین بجے زیادہ سے زیادہ پیداوار 22600 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی اور 9 بجے تک لوڈ مینجمنٹ صفر تھا۔9بجے کوٹہ میں 21500 میگاواٹ کے طور پر نظرثانی کی گئی جس کی وجہ سے 10 سے 11 بجے تک تقریباً 500 میگاواٹ لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔11:30 بجے دوبارہ طلب اور رسد متوازن تھی اور لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی تاہم تاہم تمام ڈسکوز کی طرف سے کیٹیگری کے مطابق کم وصولی والے فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔


شیئر کریں: