Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی شکایات کا نوٹس ، اسامہ وڑائچ شہید پارک تین دن صرف فیملیز کے لئے مختص کرنے کا حکمنامہ جاری

شیئر کریں:

عوامی شکایات کا نوٹس ، اسامہ وڑائچ شہید پارک ہفتے میں تین دن صرف فیملیز کے لئے مختص کرنے کا حکمنامہ جاری

چترال (چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انورالحق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہویے ہفتہ وار 3 دن (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) اسامہ وڑائچ شہید پارک دنین میں صرف فیملیز کے لئے مختص کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔ آرڈر پر عملدرآمد کے لئے پارک میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی گیی ہے کہ عظیم عوامی مفاد میں پارک انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔خلاف ورزی کرنے کی صورت میں مناسب کروائی ہوگی۔

osama park


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61027