Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاک فوج کو غیر ضروری طور پر سیاست میں گھسیٹنے والی بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔صحافی برادری

Posted on
شیئر کریں:

پاک فوج کو غیر ضروری طور پر سیاست میں گھسیٹنے والی بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔صحافی برادری

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز )چترال پریس کلب کے صحافیوں نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج کو غیر ضروری طور پر سیاست میں گھسیٹنے والی بیانات سے گریز کرنا چاہیے جس سے مُلک کی دفاعی اداروں کو نقصان لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی اداروں کے کردار پر اج کل مختلف حوالوں سے باتیں کی جارہی ہیں اور سیاسی قیادت مسلح افواج اور قیادت کے حوالے سے ایسی گفتگو کررہے ہیں جس سے ادارہ کمزور ہوگا اور دشمن کا ایجنڈے بغیر کسی محنت کے پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ

مسلح افواج اور اس کی سینیئر لیڈرشپ ملکی دفاع میں دن رات کام کرتے ہیں اور پاکستان کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں جس کا ثبوت مُلک کی بہتر سیکیورٹی صورتحال ہے۔ ہم سب کو مل کے ملکی مفاد میں سیاسی وابستگیوں کو پس پشت ڈال کے ایک جان ہو کر کام کرنا چاہیے اور اسے عناصر کی مذمت کریں جو دفاعی ادارے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔


شیئر کریں: