Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے طول وعرض میں وقفے وقفے سے موسلادھاربارشوں کا سلسلہ جاری، متعدد مقامات پر سیلابی صورت حال، ندی نالوں میں طغیانی، سیاحوں کو اختیاط کی ہدایت

شیئر کریں:

چترال کے طول وعرض میں وقفے وقفے سے موسلادھاربارشوں کا سلسلہ جاری، متعدد مقامات پر سیلابی صورت حال، ندی نالوں میں طغیانی، سیاحوں کو اختیاط کی ہدایت

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے طول وعرض میں گزشتہ رات سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔لوئر چترال کے مختلف مقامات پر سڑکیں سیلاب کی زد میں اکر ہر قسم ٹریفک کے لئے بند تھے۔عوام خصوصا ڈاون ڈسڑکٹ سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح جن میں فارنرز بھی شامل ہیں کافی مشکلات کے شکار تھے۔ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان  کی ہدایت پر چترال پولیس نے مختلف مقامات پر عوامی نمائندوں اور پبلک کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ٹریفک کا نظام بحال کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔اور ساتھ ریسکیو ۱۱۲۲ کی ریسکیو ٹیم بھی بند سڑکوں کو دوبارہ ٹریفک کیلے بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ رات چترال مستوج روڈ کاری کے مقام پر سیلاب کی زد میں اکر ٹریفک کیلے بند تھی ۔ جس سے بعد میں ریسکیو ٹیم نے رات گیے ٹریفک کیلے بحال کی۔ اسی طرح چترال پشاور روڈ چمرکن کے مقام پربھی بند تھی ریسکیو ٹیم نے ہیوی مشینری لگا کر ٹریفک بحال کی ہے ۔

چترال پولیس کے مطابق دروش کے مقا م پر کلدام گول میں شدید طغیانی ہے ۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کو وہاں سے گزرنے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ تاہم ٹریفک کو بحا ل رکھنے کیلے مشینری موقع پر موجود ہیں۔

چترال پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں سیاحوں سے گزاش کی گیی ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے میں احتیاط کریں۔عوام الناس سے التماس ہے کہ سیاحوں کی ہر ممکن مدد کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔کسی بھی دشواری کی صورت میں پولیس کنٹرول روم نمبر 0943412959 یا ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔ اور ساتھ ریسکیوٹیم نے بھی ۱۱۲۲نمبر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

دریں اثنا گرم چشمہ روڈ بھی متعدد مقامات پر سیلابی ملبہ گرنے کی وجہ سے بند تھی ۔ جنھیں ہیوی مشینری لگاکر صاف کردیا گیا ، اور بدھ کے دن ہلکی ٹریفک کیلے کھول دیا گیا ہے ۔ نومنتخب تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمن موقع پر موجود رہا اور بحالی کے کاموں کی نگرانی کی۔

چترال کے طول وعرض میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد مقامات پر سیلاب آنے ، لینڈ سلایڈنگ اور چھت گرنے کے اطلاعات موصول ہورہے ہیں۔ چترال مشانگول دنین میں سیلاب کی زد میں اکر کھڑی فصلیں، باغات اور سڑکیں زیر آب اگیے ہیں۔ گندم کی تیار فصل ملبے تلے دب گیے ہیں ، آبپاشی کی نہربھی سیلاب برد اور باغات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیے ہیں۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی وزیرزادہ اور ایم این اے عبد الاکبرچترالی نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرایی۔

موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر کچی مکانات کی چھتیں گرنے کے اطلاعات ہیں۔ کریم آباد گرام کے علاقے میں کل رات کو ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے سید فدا علی شاہ والد قربان شاہ جو کہ انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور قرضے پر ایک گاڑی خرید کر اپنے اور اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا۔طوفانی بارش سے اس کے گاڑی کا گراج گاڑی کے اپر گرا ہے جس سے گاڑی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ فدا علی شاہ اس کی دوبارہ مرمت کا بھی استطاعت نہیں رکھتے ہیں ۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ مدد کی اپیل کی گیی ہے ۔

موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں چترال شہر اور متعدد مقامات پر گزشتہ بارہ گھنٹوں سے بجلی  کی ترسیل بھی منقطع ہے

chitraltimes rescue 1122 clearing road dabries chitraltimes wazir zada visit flood area mishangal danin chitral chitraltimes wazir zada visit flood area mishangal danin chitral3 chitraltimes wazir zada visit flood area mishangal danin chitral2 chitraltimes wazir zada visit flood area mishangal danin chitral chitraltimes mna chitrali visit flood area mishangal danin chitral chitraltimes mna chitrali visit flood area mishangal danin chitraltimes chitral rainy weather garamchashma road4 chitraltimes chitral rainy weather garamchashma road3 chitraltimes chitral rainy weather garamchashma road2 chitraltimes chitral rainy weather garamchashma road chitraltimes chitral rainy weather police helping tourist1 chitraltimes chitral rainy weather police helping tourist

chitraltimes giraj collapes karimabad

chitraltimes giraj collapes karimabad2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60914