Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید کے موقع پر چترال ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں اورنابالغ موٹر سائیکل سواروں  کے خلاف بھرپور کاروایی

شیئر کریں:

چاند رات اور عید کے موقع پر چترال ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں اورنابالغ موٹر سائیکل سواروں  کے خلاف بھرپور کاروایی

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز) چاند رات اورعید الفطر کے موقع پر ڈی پی او لوئر چترال ثونیہ شمروز خان کی خصوصی ہدایات پرچترال پولیس اور ٹریفک انچارج ادریس احمد بیگ نے ٹریفک عملہ کے ساتھ جگہ جگہ ناکہ لگاکر کم عمر ڈرائیوروں،نابالغ موٹر سائیکل سواروں اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروایی کی ۔ جس سے حادثات اور کسی بھی جگہ سے ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔چترال کے خواص وعوام نے اس طرح کی کامیاب حکمت عملی پر ڈی پی او لوئر چترال ثونیہ شمروز خان،چترال پولیس کے اہلکاروں اور ٹریفک انچارج ادریس احمد بیگ اور ان کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

والدین سے اپنے ایک پیغام میں ٹریفک انچارج ادریس احمد بیگ نے کہا کہ کم عمر ڈرائیوروں کو حادثات سے بچانا والدین کی ذمہ داری ہے اگر والدین نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرکے نابالغ اولاد کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے دور رکھیں تو افسوسناک حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا کسی کو بلاوجہ چالان یا حوالات میں بند کرنا ہرگز مقصدنہیں ۔بلکہ ان کمسن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی ہے تاکہ وہ حادثات سے بچیں ۔اُنہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوعمر ڈرائیوروں،بائیک سواروں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی کو جاری رکھنے کے لئے چترال پولیس اور ٹریفک پولیس کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہونا چاہیئے۔اس سلسلے میں والدین زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

chitraltimes chitral trafic police in action during eid 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60906