Chitral Times

Sep 29, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طالب علم اقبال عالم  کا اعزاز:

Posted on
شیئر کریں:

طالب علم اقبال عالم  کا اعزاز:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )  دنین چترال سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم اقبال عالم ROSEکی وساطت سے رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم ایس کی ڈگری کے لئے اپنی پڑھائی مکمل کرتے ہوئے اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ ڈاکٹر اجید الرحمن  اور کامسٹس یونیورسٹی کے ڈاکٹرثاقب گلزار  کی نگرانی میں  انکے مقالے کا موضوع  “Product market competition and Earnings management. Evidence from overall sector of Pakistan Stock Exchange”تھا ۔

اقبال عالم اپنی پوری تعلیمی کیرئیر میں ایک مثالی طالب علم رہا ہے۔ 2014 میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی سے اپنے ماسٹر ڈگری پروگرام میں پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔  اس کے علاوہ وہ AFAQادارے  میں ایک بہترین ماسٹر ٹرینر رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی اداروں میں  ٹیچر بھی رہ چکے ہیں۔  روز انکے انے والے کیرئیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ وہ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد روز کے پیغام کو آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔


شیئر کریں: