Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بابائے سیاست شہزادہ محی الدین آبائی گاوں سیدور دروش میں سپرد خاک

شیئر کریں:

بابائے سیاست شہزادہ محی الدین آبائی گاوں سیدوردروش میں سپرد خاک

چترال (نمائندہ چترا ل ٹایمز ) چترال کے بابائے سیاست اور چالیس سال تک مختلف منتخب عہدوں پر فائز رہنے والی شخصیت شہزادہ محی الدین کو آبائی قبرستان سیدور دروش میں سپر د خاک کردیا گیا۔جو طویل علالت کے بعد تقریباً 80سال کی عمرمیں بدھ کے روز اسلام آباد میں وفات پاگئے تھے۔ نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا شیرعزیز نے پڑھائی۔

دریں اثنا چترال پریس کلب میں صدر ظہیر الدین کے زیر صدارت منعقدہ تعزیتی اجلاس میں شہزادہ محی الدین کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارِ کرتے ہوئے اسے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ اجلاس میں چترال کی تعمیر و ترقی میں مرحوم کی کردار سیاست میں شرافت متعارف کرنے کو سراہا گیا۔

1975ء میں ودویہ ہال سیدوشریف سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کی موجودگی میں پی پی پی میں شمولیت اختیارکرکے انہوں نے عملی سیاست کا آعاز کیا جبکہ اس سے قبل وہ سابق ضلع مستوج کے ڈپٹی کمشنر رہ چکا تھا۔ 1983ء میں چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل منتخب ہونے کے بعد سیاسی کامیابیوں نے ان کا پاؤں چومنا شروع کیا۔ 1985ء میں ایم این اے منتخب ہونے کے بعد مزید تین مرتبہ ایم این اے، نواز شریف گورنمنٹ میں وزیر مملکت برائے سیاحت، نگران حکومت میں صوبائی وزیر، دو دفعہ چیرمین ضلع کونسل اور ایک مرتبہ ضلع ناظم منتخب ہوگئے تھے۔ آپ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور نومنتخب چیرمین تحصیل دروش شہزادہ خالد پرویز کے والد گرامی اور ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو شہزادہ مسعود الملک کے سسر اور شہزادہ ڈاکٹر بختیار الدین اور سماجی شخصیت شہزادہ سریر الدین کے بھائی تھے۔

shahzada mohiuddin funeral namaz junaza drosh shahzada mohiuddin funeral namaz junaza1

chitralpress club taziat


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60749