Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 اپریل سے 30 اپریل 2022 تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 اپریل سے 30 اپریل 2022 تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

 

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر (آج)28 اپریل سے 30 اپریل 2022 تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم کا سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقا ت میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید آگے بڑھانے،سعودی عرب میں، پاکستانی افرادی قوت کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال ہو گا۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔دورے میں کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوگا۔اس دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کریں گے اور خاص طور پر دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور سعودی عرب میں، پاکستانی افرادی قوت کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔دونوں فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد، افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی مستقل روایت پر مبنی ہیں۔ پاکستان کے عوام، خادم حرمین شریفین کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی باہمی تعاون،دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے۔ سعودی عرب جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا رکن ہے۔ مملکت سعودی عرب میں مقیم 20 لاکھ سے زائد پاکستانی دونوں برادر ممالک کی ترقی،خوشحالی اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کا تسلسل، دو طرفہ تعلقات کی خصوصی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی

 

مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

لاہور(سی ایم لنکس) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس سردار احمد نعیم پرمشتمل بینچ نیسماعت کی۔دوران سماعت مریم نواز نے عمرے کیلئیپاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی، لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی درخواست واپس لینے پرخارج کردی۔یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 3 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد چوتھا بنچ تشکیل دیا گیا۔اکیس اپریل کو جسٹس شہباز رضوی کی سربراہ میں دو رکنی بنچ نے سماعت سے انکار کر دیا تھا جبکہ گذشتہ روز جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات اور جسٹس اسجد گھرال نے بھی سماعت سے انکار کردیا تھا۔خیال رہے مریم نواز ستائیس اپریل کو عمرے پر جانا چاہتی ہیں، انہوں نے عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔واضح رہے مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔


شیئر کریں: