Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مسایل کے حل کی یقین دہانی

شیئر کریں:

گرم چشمہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر اورڈیپارٹمنٹس سربراہان کی طرف سے مسایل کے حل کی یقین دہانی

گرم چشمہ ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انور الحق نے ضلع کے تمام محکمہ جات کے افسران کے ساتھ ہائر سکینڈری سکول گرمچشمہ چترال لوئر میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ جس میں اہل علاقہ نے اپنے مسائل ضلع کے مجاز افسران کے سامنے رکھے۔ عوام کی طرف سے علاقے کے محتلف مسائل پیش کئے گئے۔ جن میں سرفہرست گرم چشمہ ٹو چترال روڈ، ذبح خانے کا انتظام اور پولو گراونڈ کی دوبارہ بحالی شامل تھے۔
تمام محکمہ جات کے افسراں نےکھلی کچہری میں اپنے محکمہ سے متعلق عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہا نی کرائ۔ ڈپٹی کمشنر نے بعض حل طلب مسایل کے حل کیلے متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو موقع پر ہدایت جاری کی۔

chitraltimes dc khule kacheri garamchashma lotkhoh1 chitraltimes dc khule kacheri garamchashma lotkhoh chitraltimes dc khule kacheri garamchashma1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60676