Chitral Times

Oct 6, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید الفطر 2 مئی کو ہوگی یا 3 کو؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

شیئر کریں:

عید الفطر 2 مئی کو ہوگی یا 3 کو؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت طلب کرلیا گیا ہے جس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن متوقع ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔ پاکستان میں چھٹیوں کے حوالے سے بھی تاحال کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان یہ ہے کہ چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے دی جائیں گی۔ دفاتروں میں 29 اپریل جمعے کو آخری دن ہوگا۔اسکولوں اور کالجوں میں 25 رمضان یعنی 27 اپریل سے چھٹیاں دینے کا امکان ہے۔ 30 اپریل سے 4 یا 5 مئی تک عید کی تعطیلات متوقع ہیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات ابراہیم الجروان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ اس سال رمضان میں 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر پیر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی رات 12 بج کر28 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔عرب ممالک میں اس مرتبہ ایک ساتھ چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

 

 

سال 2022 کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو ہو گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیر کو کہا کہ سال 2022 کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو ہو گا۔تاہم، محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا کیونکہ یہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آدھی رات کو شروع ہوگا۔پی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ سورج گرہن جزوی ہوگا اور یہ جنوبی امریکا، انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں اور بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے علاقوں میں نظر آئے گا۔ادارے کے مطابق جزوی سورج گرہن تیس اپریل کی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بجکر 45منٹ پر شروع ہو گا اور یکم مئی ایک بجکر 42منٹ پر ختم ہو گا۔


شیئر کریں: