Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوام کی عدالت میں، آوی گاوں میں کھلی کچہری کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوام کی عدالت میں، آوی گاوں میں کھلی کچہری کا انعقاد

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹایمز ) صوبائی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے گاؤں اوی میں کھلی کچہری کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوی میں کیا گیا۔
اس کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، لائن ڈیپارٹمنٹس سربراہان، این،جی،اوز کے سربراہان، چیرمین تحصیل کونسل مستوج، عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام کی جانب سے مسائل کے انبار لگا دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر منظور احمد افریدی کی سربراہی میں اکثر مسائل موقع پر حل کردیے گئے اور بعض حل طلب مسائل کے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو احکامات جاری کی۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اوران کے ہمراہ آئے ہوئے متعلقہ ادارہ جات کے سربراہان کو علاقہ اوی میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ان کے مسائل سننے اور ان کے حل کی یقین دیہانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کئے۔

chitraltimes dc upper awi khuli kacheri3 chitraltimes dc upper awi khuli kacheri2


شیئر کریں: