Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

داد بیداد ۔ کمرہ جماعت کا نیا نمو نہ ۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

Posted on
شیئر کریں:

داد بیداد ۔ کمرہ جماعت کا نیا نمو نہ ۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

ہم کمرہ جماعت کو کلا س روم بولتے اور لکھتے آئے ہیں تازہ ترین خبروں کے مطا بق وطن عزیز پا کستان میں کلاس روم کا نیا نمو نہ آگیا ہے اس کا انگریزی نا م سمارٹ کلا س روم ہے عام معنی میں سمارٹ کا لفظ ہو شیا ر، چالاک اور مستعد کے لئے استعمال ہو تا ہے کمپیوٹر اور انفار میشن ٹیکنا لو جی کی زبان میں سمارٹ مصنو عی ذہا نت کے آلات اور ذرائع کو کہتے ہیں سمارٹ کلا س روم میں گلگت کی قراقرم یو نیورسٹی کے اگر 40طلباء اور طا لبات فزکس کی کلاس کے اندر بیٹھے ہیں تو وہ کیمبرج، آکسفورڈ اور ہارورڈ یو نیورسٹی کے اندر فزکس پڑھا نے والے پرو فیسر کا لیکچر سنینگے، سوالات پوچھینگے اور جواب حا صل کرینگے اس طرح قراقرم یو نیورسٹی گلگت میں ریا ضی کا پرو فیسر اپنی کلا س کے 40طلباء اور طا لبات کے ساتھ لا ہور، کراچی، کوئیٹہ اور پشاور یونیورسٹی کے 200طلباء اور طالبات کو بھی پڑھائے گا

ان کو سوال پوچھنے کی دعوت دے گا سوالوں کے جواب دے کر ان کو مطمئن کرے گا اس کے لئے انفار میشن ٹیکنا لو جی کی جدید سہو لیات مہیا کی جائینگی ان سہو لیات کی مدد سے پا کستان کی یو نیور سٹی کا را بطہ دنیا بھر کی یو نیور سٹیوں کے ساتھ ساتھ منسلک ہو جا ئے گا اساتذہ بھی، طلباء اور طا لبات بھی زما ن و مکا ن، ٹائم اینڈ سپیس کی قید سے آزاد ہو جائینگے علم کی میراث عالمی سطح پر دستیاب ہو گی اور استفادہ کرنے والے جب چاہیں، جہاں چا ہیں جیسے چاہیں استفادہ کرسکینگے پا کستان میں یہ سہو لت چینی حکومت اور چینی کی انجینرنگ کمپنی کی وساطت سے آگئی ہے اس منصو بے میں چین کی طرف سے مسٹر چین چون اور پا کستان کی طرف سے پرو فیسر عمر ادریس ملکر کا م کر رہے ہیں ستمبر 2021میں منصو بے کا آغاز ہوا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس میں تا خیر ہوئی اب منصو بے کی تما مشینری چائینہ سے آگئی ہے 49شہروں میں 50یو نیورسٹیوں کا انتخا ب ہو چکا ہے جہا ں پا ک چائینہ اکنا مک کوریڈور (سی پیک) کے تحت اس منصو بے پر کا م کیا جا ئے گا چائینہ اکنا مک نیٹ کی رپورٹ کے مطا بق اس منصو بے کے ذریعے پا کستان میں نظا م تعلیم کو نئی جہت دی جا ئیگی

سسٹم کی بہتری کے ساتھ معیا رمیں بھی بہتری آئیگی اور پاکستان میں تعلیم حا صل کرنے والے طلباء، طالبات معروف معنوں میں گلو بل ویلیج کی شہریت کے اہل تصور کئے جا ئینگے منصو بے کے چینی فوکل پر سن چین چون کا کہنا ہے کہ سمارٹ کلا س روم میں آن لا ئن حصول تعلیم کے ساتھ آف لائن اکتساب فن کی سہو لت بھی ملے گی اور دونوں سہو لتیں بیک وقت حا صل ہونگی نیز چائینہ سے آنے والی ایڈوانس ٹیکنا لو جی کی مدد سے علم کے ذرائع کو کمپیو ٹر کے ذریعے حا صل کرنا اور دوسروں تک پہنچا نا آسان ہو جا ئے گا محتاط اندازے کے مطا بق نو مبر 2022تک پا کستان کی 50یو نیورسٹیاں دنیا بھر کی یو نیور سٹیوں کے ساتھ منسلک ہو جائینگی اس وقت یہ سہو لت ہری پور میں واقع پا ک اسٹریا انسٹٹیوٹ آف ٹیکنا لو جی میں مو جود ہے جہاں دو سمارٹ کلاس روم مہیا کئے گئے ہیں

پا ک چائینہ تعاون سے پبلک سیکٹر کی 50یو نیورسٹیوں میں 100سمارٹ کلا س روم قائم کی جا ئینگی اور یہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بڑے انقلا ب کا پیش خیمہ ہو گا نیا منصو بہ میں نے اپنے استاد گرامی کو دکھا یا تو کہنے لگا 100سالوں میں ہم کہاں سے کہاں پہنچ گئے 1922ء میں لو گ کسی عالم کے گھر میں یا مسجد میں جا کر علم حا صل کرتے تھے سکول، کا لج اوریو نیورسٹی کا نام کسی نے نہیں سنا تھا پھر یو نیورسٹیوں کی سہو لتیں مل گئیں اب سو سال بعد سمارٹ کلاس روم کے نا م سے جو نمو نہ آیا ہے یہ نمو نہ ہمارے بچوں کو کلاس روم میں بیٹھے بیٹھے دنیا بھر کی یو نیورسٹیوں کے ما یہ نا ز پرو فیسروں سے استفادے کا مو قع فراہم کرے گا اسے کہتے ہیں خدا دے اور بندہ لے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
60628