Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس لوئر کے زیرا نتظام سیکورٹی گارڈز کیلے وپین ہینڈلنگ کورس کا اہتمام

شیئر کریں:

چترال پولیس لوئر کے زیرا نتظام سیکورٹی گارڈز کیلیے وپین ہینڈلنگ کورس کا اہتمام

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان کی ہدایت پر موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائن چترال میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اقبال کریم کے زیر نگرانی پانچ روزہ وپین ہینڈلنگ کورس منعقد کیا گیا ۔اس کورس میں مڈکلشٹ سے شغور تک مختلف اداروں و عبادت گاہوں کے سیکیورٹی گارڈز کو ٹریننگ دی گئ۔ سکیورٹی گارڈز کو مختلف قسم کے ہتھیار سےمکمل متعارف اور روشناس کرایا گیا۔ہتھیاروں کوکھولنا۔ جوڑنا اور دوران فائرنگ ہتھیار جم ہونے کی صورت میں اسلحے کو کلیئر کرنے کے علاوہ سکیورٹی گارڈز سے فائر نگ پریکٹس کرایا گیا۔ اور مذید سکیورٹی کے دوران خدا نخواستہ ناخوشگوار واقعہ رونماء ہونے کی صورت میں عملی کاروائی پر پریکٹس کرائی گئ۔ دوران فائرنگ فرسٹ۔ سکینڈ۔ اور تھرڈ پوزیشن آنے والے سکیورٹی گارڈجوانوں کواضافی تعارفی اسناد سےبھی نوازا گیا۔ اختتامی تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن لویر اوراپر چترال خالد خان اور عبد الستارنے بھی شرکت کی اور سیکورٹی گارڈز میں اسناد تقسیم کی۔  پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ بہت جلد علاقہ لٹکوہ کے سیکیورٹی گارڈز کے لیے گرم چشمہ میں اس کورس کا اہتمام کیا جائے گا۔چترال کی پر امن فضا کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

chitraltimes secutrity gurards training by 1

chitraltimes secutrity gurards training by 4

chitraltimes secutrity gurards training by 3

chitraltimes secutrity gurards training by 2

 

chitraltimes secutrity gurards training by 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60605