Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک میں 15 ماہ بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ, وزیراعظم کا تشویش کا اظہار

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک میں 15 ماہ بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نیملک میں 15 ماہ بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے پولیو کیس کی وجوہات کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نیپولیو کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پیر کے روز قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 

پولیو ایک موذی مرض ہے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر برائے قومی صحت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان نے بہت حد تک پولیو پر قابو پا لیا ہے اور ہم نے اپنی نسلوں کو معذور ہونے سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج 15 ماہ بعد پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے جو بہت قابل افسوس ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کا ہنگامی اجلاس بلا کر موثر اور مربوط حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقہ میں ہماری پولیو ٹیمیں دورہ کریں گی وائرس کی موجودگی کی وجوہات تلاش کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے میڈیا،سول سوسایٹی اور علما کرام اپنا خصوصی کردار ادا کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
60597