Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال محکمہ صحت کی حفاظتی ٹیکہ جات 2022 کی عالمی ہفتہ منانے کی تیاریاں مکمل

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال محکمہ صحت کی حفاظتی ٹیکہ جات 2022 کی عالمی ہفتہ منانے کی تیاریاں مکمل۔

اپر چترال ( محمد ذاکر زخمی ) محکمہ صحت اپر چترال نے حفاظتی ٹیکہ جات 2022 کے عالمی ہفتہ منانے کی تیاریاں مکمل کی ہیں جو 24 اپریل سے شروع ہوکر

30اپریل 2022 تک جاری رہیگا۔اس میں ڈی ایچ او اپر اور ای پی آئی کوارڈ نیٹر اپر ڈاکٹر فضل محبوب، اسٹاف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز اگاہی مہم کے سلسلے میں کام کررہے ہیں۔۔
یاد رہے کہ 24 اپریل سے 30 اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات دنیا بھرمیں منایا جاتا ہے،محکمہ صحت چترال بالا بھی 24 اپریل سے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منانے کا اعلان کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چترال بالا،ضلعی آفیسر برائے صحت چترال بالا، کوآرڈینیٹر EPI, ضلعی، تحصیل سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے اس سلسلے میں اگاہی مہم کے سلسلے میں اپنے حصے کا کردار ادا کررہے ہیں۔علماکرام،عوامی نمائندگان،سکولز کے سربراہاں اور صحافی براداری کے ساتھ اپر چترال میں آگاہی پھلانے کے بارے مٹینگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج بونی بازار میں موٹر بائیک ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا۔چترال کے 10 یونین کونسل میں EPI کے تربیت یافتہ اہل کار لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو 12 مہلک بیماریوں کے خلاف ویکسین لگائیں گے۔عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منانے کا مقصد مہلک “بیماریوں سے پاک اور صحت مند چترال ہے”

chitraltimes upper chitral epi vaccination campaign

chitraltimes upper chitral epi vaccination campaign2

chitraltimes upper chitral epi vaccination campaign booni


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
60570