Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر کے نواحی  گاؤں چمرکن میں اسمانی بجلی گرنے سے بجلی میٹراور وائرنگ جل گئے

شیئر کریں:

چترال شہر کے نواحی  گاؤں چمرکن میں اسمانی بجلی گرنے سے بجلی میٹراور وائرنگ جل گئے، کوئی جان نقصان نہیں ہوا

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) گزشتہ دن وادی چترال کے طول وعرض میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران چترال شہر کے نواحی گاؤں چمرکن میں ایک گھر پرنصف شب آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں گھر کے چھت پر لگی ہوئی بجلی کے میٹر سمیت گھر کے صحن میں بلب کا فولڈر لگی ہوئی ستون اور مین سوئچ کے بورڈ کو نقصان پہنچا۔ گھر کے مالک عبدالولی نے میڈیاکو بتایاکہ رات ڈیڑھ بجے خوفناک آسمانی کی گرج چمک سے جاگ رہے تھے کہ ان کے چھت پر ایک دھماکہ ہوا جس سے پورا گھر ہل گیا۔ انہوں نے کہاکہ ابھی وہ دروازہ کھول کر باہر صحن میں نکلے ہی تھے کہ آ گ کے ایک شعلے نے ان کو پر ے دھکیل دیا جس سے وہ دوبارہ کمرے میں جاگرے کیونکہ کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور 10سے 15سیکنڈز تک گھر کا صحن آگ کی شعلوں سے روشن رہا اور پھر اندھیرا چھاگیا کیونکہ بجلی آدھ گھنٹے سے نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے خاص فضل وکرم سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ان کی گھر کی بجلی میٹر سمیت تمام وائرنگ جل گئے اور لائن میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے آتشزدگی بھی نہیں ہوئی۔

bijli meter


شیئر کریں: