Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغوش ہوم چترال کے لئے منعقدہ  ڈونر کانفرنس؛  مخیر حضرات کا 17لاکھ 90ہزار روپے نقداور 18لاکھ 70ہزار روپے مالیت کے متفرق اشیائے ضرورت فراہم کرنے کااعلان

شیئر کریں:

آغوش ہوم چترال کے لئے منعقدہ  ڈونر کانفرنس؛  مخیر حضرات کا 17لاکھ 90ہزار روپے نقداور 18لاکھ 70ہزار روپے مالیت کے متفرق اشیائے ضرورت فراہم کرنے اعلان

چترال (نمائندہ  چترال ٹایمز) یتیم بچوں کے اقامتی ادارہ آغوش ہوم چترال کے لئے منعقدہ الخدمت فاونڈیشن چترال کے زہرا ہتمام ڈونر کانفرنس میں مخیر حضرات نے 17لاکھ 90ہزار روپے نقداور 18لاکھ 70ہزار روپے مالیت کے متفرق اشیائے ضرورت فراہم کرنے کااعلان کیا۔ شہر کے مقامی ہوٹل میں منعقدہونے والی اس ڈونر کانفرنس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی اور اس نیک مقصد کے لئے اپنی بھرپور تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ آغوش منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین حاجی مغفرت شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھانے والوں کو حراج تحسین کے لائق قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس نیک کام سے ملنے والی روحانی اسودگی اور خوشی کا اندازہ وہی کرسکتا ہے جو کسی نہ کسی کردار میں اس سے منسلک ہواور مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا پختہ عقیدہ ہے کہ کفالت یتیم سے جنت کا حصول اور رفاقت رسول بھی حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک کھٹن اور صبر ازما کام ہے جس میں یتیم بچوں کی تربیت وپرورش اس نہج میں کیا جاتا ہے کہ وہ معاشرے کا ایک کارآمد اور بہترین شہری بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے معاشرے کے تمام صاحب حیثیت افراد پر زور دیا کہ وہ اس کار خیر میں ذیادہ سے ذیادہ حصہ لے لیں تاکہ اس نیٹ ورک کو آگے بڑہا یاجاسکے۔ الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر عبدالحق نے کانفرنس میں شریک ڈونرحضرات کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہ اغوش ہوم چترال میں اس وقت پچاس بچے زیر کفالت ہیں اور مزید پچاس بچوں کے لئے جگہ موجود ہے جس کے لئے وسائل کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان ملک بھر میں خدمت کے کاموں کا ایک وسیع نیٹ ورک رکھتی ہے اور کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کا عمل جاری ہے اور سال مزید یتیم بچوں کا کفالت کا عمل آپ کے عمل آ پ کے تعاون سے شروع ہوجائے گا۔

عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈونرز کا ایک ایک پائی امین ہاتھوں میں درست مقصد میں استعمال ہوتی ہے اور یتیموں کی کفالت سے ذیادہ اور کوئی کام احسن نہیں ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، ضلعی سیکرٹری وجیہہ الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالحفیظ اور اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) مفتی شیروز بھی موجودتھے جبکہ الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص چمکنی شریک نہ ہوسکے۔ ڈونیشن کا اعلان کرنے والوں میں تانیہ رشید، شجاع الحق بیگ، صاحب نادر ایڈوکیٹ، زاہد خان، وجیہہ الدین، عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، اسد اللہ، وزیر علی شاہ، دیدار احمد اور دوسرے نمایان تھے۔

chitraltimes alkhidmat aghosh donar confrence chitral 6
chitraltimes alkhidmat aghosh donar confrence chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60477