Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاورہائی کورٹ کا بڑافیصلہ،کسی بھی ترقیاتی منصوبوں پر اراکین اسمبلی کے ناموں کی تختیاں نہیں لگیں گی

شیئر کریں:

پشاورہائی کورٹ کاترقیاتی منصوبوں سے متعلق بڑافیصلہ
نورالحق قادری سمیت کسی کے نام سے ترقیاتی منصوبوں کے اشتہار جاری نہیں ہوسکتے،چیف جسٹس قیصررشید
عوامی کے ٹیکس سے مکمل ہونیوالے منصوبوں کاکریڈٹ کوئی ایم پی اے یاایم این اے نہیں لے سکتا،ہائی کورٹ

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)پشاورہائیکورٹ کاترقیاتی منصوبوں کے اشتہارات اوران پرلگنے والی تختیوں سے متعلق بڑافیصلہ سامنے آگیا،عوام کے ٹیکس سے مکمل ہونیوالے منصوبوں کے اشتہارات ایم این ایزکے ناموں سے جاری ہونگے نہ ہی ان پراراکین اسمبلی کے ناموں کی تختیاں لگیں گی،گزشتہ روزپشاورہائیکورٹ میں ایم پی اے بلاول کی جانب سے حکومت کے خلاف دائرپٹیشن پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس قیصررشیداورجسٹس ارشدعلی پرمشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،ایم پی اے بلاول کی جانب سے سینئرقانون دان وہائیکورٹ بارکے صدارتی امیدوارمحمدمعظم بٹ اورحکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،رکن صوبائی اسمبلی بلاول نے رٹ پٹیشن میں اعتراض اٹھایاکہ ایم این اے نورالحق قادری نے ترقیاتی منصوبوں کے اشتہاراپنے نام سے جاری کرائے ہیں جبکہ کسی بھی ایم این اے کے نام سے کوئی بھی حکومتی اشتہارجاری نہیں ہوسکتاہے چونکہ یہ تمام رقم عوام کے ٹیکس سے تعلق رکھتی ہے اس لئے کسی بھی ایم این اے اورسیاسی شخصیت کواس کاکریڈٹ نہیں دیاجاسکتاہے، پٹیشن میں ڈپٹی کمشنرجمروداورڈپٹی کمشنرلنڈیکوتل کی جانب سے جاری کردہ ترقیاتی سکیموں کے اشتہارات کوچیلنج کیاگیاجس میں رکن قومی اسمبلی نورالحق قادری کے مختص فنڈسے سکیمیں نیلام کرکے ٹینڈرزطلب کئے گئے تھے،ہائیکورٹ کوبتایاگیاکہ یہ اقدام خلاف آئین وقانون اورعدالت عالیہ کی ججمنٹ سے متصادم ہے،عدالت عالیہ نے سماعت کے دوران قراردیاکہ ترقیاتی منصوبوں کاکوئی بھی فائدہ اراکین اسمبلی کونہیں دیاجاسکتاہے،کسی بھی منصوبہ کااشتہاراراکین اسمبلی کے نام سے جاری ہوسکتاہے نہ ہی منصوبوں پرکسی بھی رکن اسمبلی کے نام کی تختی لگ سکتی ہے،اس موقع پرایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں تسلیم کیاکہ یہ غلطی ہوئی ہے اورآئندہ اس ضمن میں احتیاط برتی جائیگی،عدالت عالیہ نے ایم پی اے بلاول کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
60450