Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمرشل پلازوں اور ٹی ایم ایزکے زیرنگرانی چلنے والے ذبح خانوں کاریکارڈطلب

Posted on
شیئر کریں:

کمرشل پلازوں اور ٹی ایم ایزکے زیرنگرانی چلنے والے ذبح خانوں کاریکارڈطلب

عوام کومعیاری گوشت کی فراہمی کیلئے ذبح خانوں کوعالمی معیارکے مطابق بنایاجائے گا،سیدظہیرالاسلام
پارکنگ ایریاکمرشل سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنیوالے پلازوں کاریکارڈمرتب کیاجائے،سیکرٹری بلدیات
عوامی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،اجلاس سے خطاب

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی سیدظہیرالاسلام شاہ نے عوام کوصاف اورمعیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹی ایم ایزکے زیرنگرانی چلنے والے ذبح خانوں کی حالت زار،ون ونڈوآپریشن کاؤنٹرز،نقشے اورپارکنگ ایریاکی خلاف ورزی کرنے والے پلازوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے،
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نے واضح کیاکہ عوام کوسہولیات کی فراہمی کے دوران تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،حکومتی رٹ قائم کرنے کی خاطر بلاتفریق اقدامات اٹھائے جائیں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ان کی زیرصدارت منعقد ہ اجلاس کے دوران کیا،جس میں متعلقہ افسران نے نوتعینات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مختلف امورپرتفصیلی بریفنگ دی،اجلاس کے دوران سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی سیدظہیرالاسلام شاہ نے کہاکہ محکمہ بلدیات عوام کوصفائی،پینے کے صاف پانی،پارکوں میں صاف ستھری تفریح کے مواقع سمیت مختلف خدمات فراہم کررہاہے،ان میں مزیدبہتری لانے کی بھرپورکوشش کی جائیگی،ذبح خانوں سے شہریوں کویومیہ ہزاروں کلوگوشت سپلائی ہوتاہے اگرذبح خانوں کی حالت زاربہترنہیں ہوگی توحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف اورمعیاری گوشت کی فراہمی کسی صورت ممکن نہیں ہے،جسے یقینی بنانے کی خاطر ذبح خانوں کوعالمی معیارکے مطابق بناناوقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے ٹی ایم ایزکے زیرنگرانی چلنے والے ذبح خانوں کی حالت زاراورٹی ایم ایزمیں شہریوں کی سہولت کے لئے قائم ون ونڈوآپریشن کاؤنٹرزکی تفصیلی رپورٹ طلب کی،سیکرٹری بلدیات سیدظہیرالاسلام نے صوبے بھرکے ٹی ایم ایزکوہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں قائم ان پلازوں کا ریکارڈ مرتب کریں،جنہوں نے نقشہ کی خلاف ورزیاں کررکھی ہیں اور جو پلازے پارکنگ ایریاکوکمرشل سرگرمیوں کیلئے استعمال کررہے ہیں تاکہ ایسے عناصر کیخلاف کارروائیوں کی تیاری کی جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60448