Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نےاپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا

شیئر کریں:

 کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نےاپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا،  آفس پہنچنے پر سوات لیویز کے چاقو چوبند دستے نے سلامی پیش کی

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا عہدہ سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام آغاز کردیا ہے۔ کمشنر آفس کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ اس سے پہلے جب وہ صبح سویرے کمشنر آفس پہنچے تو سوات لیویز کے چاقو چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور فرداً فرداً کمشنر آفس سٹاف سے ملے۔ مقامی افراد نے بھی کمشنر آفس کا رخ کیا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقاتیں کی۔ بحثیت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اپنے پہلے روز انہوں نے سٹاف سے بریفنگ لی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس جلد بلانے کے احکامات جاری کئے۔ یاد رہے کہ نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اس سے پہلے کمشنر بنوں ڈویژن تعینات تھے۔

chitraltimes commissioner malakand division shaukat ali yousufzai resume charge salami


شیئر کریں: