Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملین سیمائلز فاونڈیشن کے زیر اہتمام رمضان پیکیج تقسیم 

Posted on
شیئر کریں:

ملین سیمائلز فاونڈیشن کے زیر اہتمام رمضان پیکیج تقسیم

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ملین سیمائلز فاونڈیشن (Million Smiles Foundation ) کی جانب سے چترال  سے تعلق رکھنے والے  مستحق افراد(مردوخواتین) میں رمضان راشن پیکج دنین کے مقام پر تقسیم کئے گئے۔اس فاونڈیشن کے چترال کے سٹی لیڈ(اشتیاق چترالی) نے بتایا کہ سو مردو خواتین میں رمضان پیکج جس میں آٹا،دال،چینی،گھی،کھجور اور دیگر اشیائے ضروریی شامل تھے۔اس پروگرام میں چترال کے معروف قانون دان عبدالولی ایڈوکیٹ،محمد کوثر ایڈوکیٹ اور چترال بازار کے سابق صدر شبیر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس فاونڈیشن کے دیگر ذمہ داران میں اویس ابراہیم،طارق اعظم،جنید احمد،اعزاز احمد،حسنین زین،فاروق احمد اور فیمل ممبزز صابرہ اور شاز الاسلام بھی شریک تھے جنھوں نے حقداروں اور مستحقین میں یہ راشن سو خاندانوں میں تقسیم کئے۔یاد رہے اس فاونڈیشن نے پہلے میں چترال کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچرز کا اہتمام کیا تھا جس میں اس ادارے کے CEO ذیشان افضل نے خصوصی شرکت کی تھی اور بعد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا اور مستقبل میں بھی انسانیت کے فلاح کے لئے اقدامات اس فاونڈیشن کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
60388