Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انجینئر فضل ربی و فیملی سے اظہار تعزیت۔۔حاجی ظفر دوبئی

Posted on
شیئر کریں:

انجینئر فضل ربی و فیملی سے اظہار تعزیت ۔۔ حاجی ظفر دوبئی

دوبئی (نمائندہ چترال ٹائمز) دوبئی میں مقیم چترال کی معروف سماجی شخصیت اور چترال اورسیز ویلفیئر ایسوسی ایشن دوبئی کے صدر حاجی ظفر نے پاکستان پیپلز پارٹی چترال لوئر کے ضلعی صدر انجینئر فضل ربی کی والدہ محترمہ کی اچانک انتقال پر انتہائی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، دوبئی سے جاری ایک اخباری بیان میں انھوں نے تمام لواحقین سے اظہارتعزیت وہمدری کے ساتھ مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ انھوں نے مذید کہاہے کہ ماں ایک عظیم ہستی ہے جسکی کوئی نعم البدل نہیں تاہم بحیثیت مسلمان یہ ہمار ایمان ہے کہ ایک دن سب کو اس فانی دنیا سے رخصت ہونا ہی ہے۔اللہ تعالیٰ تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے امین۔

دریں اثنا دوبئی میں مقیم ایسوسی ایشن کے دیگر تمام ممبران نے انجینئر  وفیملی سے اظہار تعزیت کی ہے۔

یادرہے کہ انجینئر فضل ربی کی والدہ محترمہ گزشتہ دن انتقال کرگئی تھیں انھیں اتوار کے روز آبائی گاوں دنین گلوغوٹیک چترال میں سپرد خاک کردیا گیا۔


شیئر کریں: