Chitral Times

Oct 4, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں 1.8فیصد پاپولیش گروتھ قومی لیول پر اضافہ کے مقابلے میں  بہت ہی بہتر ہے۔ضیاالحق سیکریٹری پاپولیشن

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں 1.8فیصد پاپولیش گروتھ قومی لیول پر اضافہ کے مقابلے میں  بہت ہی بہتر ہے۔ ضیاالحق سیکریٹری پاپولیشن

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) صوبائی سیکرٹری پاپولیش ویلفئیر خیبر پختونخوا ضیاء الحق نے چترال میں 1.8فیصد پاپولیش گروتھ پر اپنی اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسے محکمے کی بہتر کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہاکہ قومی لیول پر پائی جانے والی 2.0فیصد آبادی میں اضافہ کے مقابلے میں یہ بہت ہی بہتر ہے۔ گزشتہ روزضلع لویر چترال کے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ آبادی میں بے تحاشا اور ملکی وسائل سے ذیادہ تناسب میں آبادی میں اضافے سے جو خوفناک نتائج مرتب ہورہے ہیں، وہ سب کے سامنے ہے اور وطن عزیز دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں یہ شرح ذیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے تاکہ اور بھی بہتر نتائج سامنے آسکیں اور اقتصادی ترقی، غربت میں کمی اور ماحولیات کا تحفظ جیسے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر افیسر اصغر خان نے ضلعی آفس کے بارے میں انہیں بریفنگ دی اور انہیں کارکردگی کے ساتھ ساتھ دستیاب اور مطلوبہ وسائل کے بارے میں بتایا۔ اس سے قبل سیکرٹری پاپولیشن نے سستا بازار کا افتتاح کیا اور چترال شہر کے علاوہ دروش بازار اور اپر چترال کا بھی دورہ کیا، یوٹیلیٹی سٹورز کا معاینہ کیا اور عام صارفین سے تبادلہ خیال کرکے ان کے مسائل دریافت کئے۔

chitraltimes secretary population visit chitral population office lower

chitraltimes secretay population visit chitral sasta bazar usc 9

chitraltimes secretay population visit chitral sasta bazar usc 11

chitraltimes secretay population visit chitral sasta bazar usc 8


شیئر کریں: