Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ن لیگ نے احساس پروگرام، پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

Posted on
شیئر کریں:

ن لیگ نے احساس پروگرام، پناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے احساس پروگرام اورپناہ گاہیں بند کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا گیا ہے۔لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی پروگرام بند نہیں ہوا، عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے، وزیراعظم نوازشریف کا شروع کردہ صحت کارڈ اسی طرح چلتا رہے گا، اسے مزید بہتر بنائیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ وہ پھیلا رہے ہیں جنہیں وزیراعظم کی کرسی اور کنٹینر پر جھوٹ بولنے کی عادت ہے، آج ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو قومی سلامتی کے معاملات کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرتا۔مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پہلے خطاب میں واضح کیا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے۔انہوں نیکہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی، وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچوں، بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وزیراعظم کا چینی کی قیمت میں کمی کے لیے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمت کم رکھنے کے لیے اس کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی جو کہ پورے سال نافذ رہے گی۔ذرائع کے مطابق ملک میں ضرورت کے مطابق چینی کی وافر مقدار کے ساتھ اضافی ذخیرہ بھی موجود ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کا مقصد ملک میں چینی کی قیمتوں کو کم کرنا اور عوام کو ریلیف دینا ہے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60339