Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی کابینہ کی تشکیل حتمی مرحلے میں داخل

Posted on
شیئر کریں:

وفاقی کابینہ کی تشکیل حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پر پیپلزپارٹی کی قیادت سے مشاورت بھی کرلی۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کو تیرہ، پیپلزپارٹی کو دس اور جے یو آئی ف کو تین وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم، بی اے پی اور دیگر اتحادیوں کو بھی ان کی نشستوں کے مطابق نمائندگی دی جائے گی۔ بلوچستان سے شاہ زین بگٹی اور پی ڈی ایم کے علی وزیر کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا جا رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی وفاقی کابینہ کل شام یا پرسوں حلف اٹھائے گی۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60337