Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خبر پر ڈی پی او چترال کا نوٹس ، غیرمقامی پیشہ ور بھکاریوں کو ان کے مقامی اضلاع کو روانہ کر دیا گیا

شیئر کریں:

خبر پر ڈی پی او چترال کا نوٹس ، غیرمقامی پیشہ ور بھکاریوں کو ان کے مقامی اضلاع کو روانہ کر دیا گیا

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) چترال سٹی میں غیر مقامی بھکاریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے کی خبر پر ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان نے خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی منیر الملک کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ایس ایچ او سٹی نے چترال بازار میں موجود تمام بیکاریوں کو اکھٹا کرکے دو فلائنگ کوچز میں بیٹھا کر انکے مقامی اضلاع کو روانہ کر دیا ۔چترال پولیس کی طرف سے عوام الناس سے گزارش کی گی ہے کہ چترال کی پرامن فضا کو برقرار رکھنے کی خاطر ایسے افراد اور سرگرمیوں کی اطلاع بروقت لوئر چترال پولیس کو دیں۔

دریں اثنا اپر چترال انتظامیہ نے بھی غیر مقامی بھکاریوں کو ضلع بدرکردیا ہے ، جمعہ کے روز مقامی پولیس نے غیر مقامی پیشہ ور بھیکاریوں کو بونی سے واپس ان کے آبایی اضلاع کو بھیج دیا ہے ۔ ان کے واپس بھیجتے وقت مقامی پولیس کو مذاحمت کا بھی سامان کرنا پڑا ۔ تاہم انھیں گاڑی میں سوار کرکے ڈراییو ر کو پابند کیا گیا کہ وہ انھیں ان کے ابایی اضلاع میں پہنچادیں گے۔

Chitraltimes baggars back to down districts 3

Chitraltimes baggars back to down districts 2

Chitraltimes baggars back to down districts 4

 


شیئر کریں: