Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن کے پہلے جدید ہاکی گراؤنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام مکمل

Posted on
شیئر کریں:

ملاکنڈ ڈویژن کے پہلے جدید ہاکی گراؤنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام مکمل

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) ملاکنڈ ڈویژن کے پہلے عالمی معیار کے جدید ہاکی گراؤنڈ میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ہاکی گراؤنڈ مینگورہ کے علاقے مکان باغ میں تعمیر کیا گیا ہے جو آج باقاعدہ افتتاح کے بعد ایونٹس کے لئے دستیاب ہوگا۔ منصوبے پر 99.540 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔ گراؤنڈ میں دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کے لئے ڈبل فلور پویلین بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ گراؤنڈ کی تعمیر حکومت خیبر پختونخوا کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت صوبے میں سہولیات بڑھا کر ہاکی کھیل کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ہاکی گراؤنڈ کی تعمیر سے سوات میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
swat hockey ground1

خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ ایجوکیشن سٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، کامران بنگش

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ ایجوکیشن سٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔ ایجوکیشن سٹی میں سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹی، کالجز اور سکولز اپنے کیمپسز کھول سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر منعقدہ دستخط کی ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخواکے تحت ضم شدہ قبائلی اضلاع جنوبی وزیرستان میں اس کو تعمیر کیا جائے گا۔ جسکے لئے سات ہزار کنال اراضی بھی مختص کر دی گئی ہے اور اس پر 2.7 بلین روپے کی لاگت آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس پر ٹینڈرز اور کیمپسسز بنانے کی رجسٹریشن دوماہ تک شروع کر دی جائے گی جبکہ ایجوکیشن سٹی میں کمرشل اور رہائشی بلاکس بھی بنائے جائیں گے۔ کامران بنگش نے کہا کہ ایجوکیشن سٹی کی نگرانی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات کرے گی۔ انھوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو سستی اور بہترین تعلیم فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60315