Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیا موبائل فونز سے ٹیکس ختم کیا جارہا ہے؟ پی ٹی اے نے وضاحت دے دی

Posted on
شیئر کریں:

کیا موبائل فونز سے ٹیکس ختم کیا جارہا ہے؟ پی ٹی اے نے وضاحت دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 15 اپریل سے موبائل فونز سے ٹیکس ختم کیے جانے کی اطلاعات پر وضاحت جاری کردی۔پی ٹی اے نے شہری کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’فی الحال تمام صارفین رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ایف بی آر کے قابل اطلاق ڈیوٹی ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔‘
صارف نے پھر سوال کیا کہ ’موبائل فونز سے ٹیکس کب تک ختم کردیا جائے گا۔‘جواب دیا گیا کہ اس کے لیے ایف بی آر سے رابطہ کریں۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ ابھی موبائل فونز سے ٹیکس ہٹائے جانے کے حوالے سے افواہیں غلط ہیں۔ساتھ ہی پی ٹی اے نے یہ وضاحت بھی دی کہ ’موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹوں کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز/ڈیوٹیوں میں حالیہ اضافے کے تناظر میں، پی ٹی اے وضاحت کرتی ہے کہ یہ ٹیکس اور ڈیوٹیز براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے لاگو اور جمع کئے جاتے ہیں۔‘مزید وضا حت کی گئی کہ پی ٹی اے عوام الناس کی سہولت کے لیے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس)کا نظام بغیر کسی معاوضے کے مہیا کر رہا ہے۔پی ٹی اے صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہیجس کے ذریعیدرخواست دہندگان اپنی موبائل ڈیوائسزکی پاکستان کے اندر استعمال کرنے کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔اس عمل کے دوران ٹیکسسز ایف بی آر کی طرف سے نافذ کیے جاتے ہیں اور براہ راست ایف بی آر کے پاس ہی جمع ہوتے ہیں۔

 

وفاقی کابینہ کی تشکیل: پیپلزپارٹی کی اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیو ایم، باپ اور بی این پی کو دینے کی تجویز

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو وفاقی کابینہ میں اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیوایم، باپ اور بی این پی کو دینے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیلئے کابینہ کی تشکیل امتحان بن گئی، اس حوالے سے گزشتہ رات 1 بجے تک ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کے مذاکرات ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ن لیگ کے ایاز صادق، سعدرفیق اور راناثنااللہ اور پی پی کے یوسف گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اور نوید قمر موجود تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیوایم،باپ،بی این پی کو دینے کی تجویز دے دی تاہم ن لیگ کے وفد نے پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے پر اصرار کیا۔ذرائع نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کیلئے جے یوآئی کی شاہدہ اختر کے نا م پر غورکیاگیا، جے یو آئی چاہے تو ڈپٹی اسپیکر کیلئے کوئی متبادل نام بھی تجویز کرسکتی ہے۔لیگی وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ چھوٹی رکھنا چاہتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا ورکرز کو FIA ہراساں نہ کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا، ریمارکس دیئے کہ کسی طور بھی سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں نہ کیا جائے، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے گھروں پر چھاپوں کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے سماعت کی، علی نواز اعوان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل فیصل چوہدری کے سماعت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کل جو یہ سب کرا رہے تھے وہ آج ان کے ساتھ ہیں،چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے عدالت نے ایف آئی اے کو کس طرح ڈیل کیا۔یہ ذومعنی سی بات آپ نے کی چیف جسٹس کا مسکراتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری سے مکالمہ۔

 

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ملک بھر میں دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے کے مشن پر ہے۔یاد رہے ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے سے متعلق خط لکھا گیا تھا،خط میں قومی اسمبلی توڑنے کے90 دن میں الیکشن کرانے کی تاریخ دینے کا کہا گیا تھا۔تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انہیں حلقہ بندیاں کرنے میں وقت درکار ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
60304