Chitral Times

Oct 4, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جامعہ چترال میں گزشتہ ہفتے سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان

شیئر کریں:

جامعہ چترال میں گزشتہ ہفتے سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) جامعہ چترال میں گزشتہ ہفتے سے جاری ملازمین کا پر امن احتجاج آج ڈاکٹر جمیل چترالی صدر فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمیک سٹاف ایسوسی ایشنز کی کامیاب ثالثی اور وائس چانسلر جامعہ چترال کی طرف سے تمام مطالبات کی منظوری کے بعد برخاست کیا گیا۔ آل ایمپلایز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تمام احتجاجی ملازمین سے درخواست کی گی ہے کہ وہ کل سے اپنی ڈیوٹیوں سنبھال لیں۔ اور ساتھ تمام طلبہ کو اطلاع دی گی ہے کہ کل سے جامعہ چترال کے کلاسز جاری شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے لگیں گے۔
پریس ریلیز میں جامعہ چترال کے جملہ ملازمین صدر فپواسا ڈاکٹر جمیل احمد چترالی کی بروقت اور کامیاب ثالثی اور وائس چانسلر کے فراخدلانہ فیصلوں اور یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

chitraltimes univeristy of chitral jamil chitrali2 chitraltimes univeristy of chitral jamil chitrali


شیئر کریں: