Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فارمیشن کمانڈرز کا پاک فوج کیخلاف کچھ حلقوں کے حالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس

Posted on
شیئر کریں:

فارمیشن کمانڈرز کا پاک فوج کیخلاف کچھ حلقوں کے حالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس

راولپنڈی(سی ایم لنکس)فارمیشن کمانڈرز نے پاک فوج کے خلاف کچھ حلقوں کے حالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس لے لیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پیشہ ورانہ، نیشنل سیکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی، جبکہ شرکاء کو روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس لیا۔فارمیشن کمانڈرز کا کہنا ہے کہ اس پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی سب سے بڑھ کر مقدم ہے۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کے ساتھ ہمشہ کھڑی رہے گی۔فارمیشن کمانڈرز نے کہا کہ پاک فوج ریاستی اداروں کی محافظ ہے اور بغیر سمجھوتہ کے ہمیشہ رہے گی۔فارمیشن کمانڈرز نے پاکستان کے آئین اور قانون کی سربلندی کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔فارمیشن کمانڈرز نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے عسکری قیادت کے بہترین فیصلوں پر ہر قیمت پر ساتھ ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔

 

سودی نظام کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی شرعی عدالت میں سودی نظام کے خلاف درخواستوں پر سماعت مکمل ہوگئی جس کے بعد عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت میں سودی نظام کیخلاف درخواستوں پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی اور سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔شرعی عدالت میں ہونے والی سماعت میں وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔سماعت کے موقع پر وکیل اسلم خاکی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر،اٹارنی جنرل کی میٹنگ کا کنفرم نہیں، وقت دیا جائے، دیکھنا ہیجو اسکیمیں چیلنج کی گئیں وہ رباع کی تعریف میں آتی ہیں یا نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کوئی اسکیم چیلنج نہیں ہوئی کیا آپ مخالفت کررہے ہیں؟ جس پر وکیل ڈاکٹر اسلم خاکی نے کہا کہ جی میں مخالفت نہیں بلکہ فرق بیان کرنا چاہتا ہوں، جو پیسے لمیٹیڈ ہیں ان میں پیسے رکھنا سود نہیں کیونکہ لمیٹڈ بینک نفع نقصان میں شریک ہوتا ہے۔وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ شہری قرض لیتا ہے اور اس سے سود لیا جائے وہی ظلم اور رباع ہے، فرد لمیٹڈ کمپنی نہیں ہوتی اور نقصان مقروض کو اٹھانا پڑتا ہے۔

 

 

شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو 5 روز میں چلانے کا حکم

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میٹرو پانچ روز میں چلانے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے وزارت داخلہ، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔اسلام آباد میٹرو بس سروس نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک جاتی ہے۔میٹرو بس پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 4 سال سے زیر التواء ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60246