Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم کا قومی اقتصادی کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ, ہفتے کی دو سرکاری تعطیلات ختم

شیئر کریں:

وزیراعظم کا قومی اقتصادی کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو درپیش سنگین صورتحال اور معاشی چیلنجز سے نکلنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر معاشی تجاویز اور سفارشات کی تیاری کی ہدایات جاری کر دیں۔تجاویز زراعت، صنعت، سرمایہ کاری، بینکاری، تاجر و کاروباری برادری سمیت تمام متعلقہ طبقات کی آراء کی روشنی میں مرتب کی جائیں گی جس کے حصول کے لیے آئندہ چند دنوں میں سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، کونسل غیرجانبدار اور ممتاز معاشی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔سیکریٹری خزانہ کی جانب سے ملکی معاشی صورتحال، ریونیوز، بجٹ خساروں، داخلی اور بیرونی قرض کی صورتحال سمیت مجموعی قومی بیلنس شیٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ معاشی صورتحال اور سنگین مالی خطرات کو دیکھتے ہوئے فوری، وسط اور طویل المدتی اہداف کا واضح تعین کریں، پالیسی آپشنز پر جامع سفارشات پیش کریں تاکہ ان کی روشنی میں ٹھوس اقدامات لیے جا سکیں۔وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی جامع تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ رمضان المبارک میں رمضان بازار کی مانیٹرنگ اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

 

ہفتے کی دو سرکاری تعطیلات ختم: وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالتے ہی بڑا اعلان

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کردیا، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔وزیراعظم مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔رمضان میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقررہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات بھی ختم کردیں، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

 

پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور مبنی بر تعاون تعلقات کا خواہاں ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تہنیتی پیغام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور مبنی بر تعاون تعلقات کا خواہاں ہے۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ہمیں امن کو یقینی بناتے ہوئے اپنے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔

 

قائم مقام اسپیکر کی جانب سے بھیجا گیا غیرملکی مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے غیر ملکی مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا۔ قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے غیرملکی دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردیا جس کے ساتھ انہوں ں ے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا بھی کی ہے۔قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ عدالت عظمی سے میمو گیٹ طرز کمیشن بنا کر انکوائری ہونے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی جانب سے خفیہ سیل شدہ مراسلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیا جسے چیف جسٹس کے سیکریٹری کے وصول کیا۔میری ہدایات پر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجوایاگیا خفیہ سیل شدہ مراسلہ جس میں واضح طور پر لکھاہواہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معافی وگرنہ پاکستان کو سنگین نتائج کاسامناہوگا چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیاہے، معزز عدالت عالیہ سیمیمو گیٹ طرز کمیشن بناکر انکوائری کی امیدہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے گزشتہ روز مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس کو بجھوانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر خفیہ اداروں کے سربراہان سے ان کیمرا بریفنگ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60243